dvani and Sidharth Malhotra Wedding: بالی ووڈ اداکار سدھارتھ ملہوترا نے انسٹاگرام پر اپنی شادی کی پہلی تصاویر شیئر کرکے اپنے مداحوں کو خوش کردیا ہے۔ انہوں نے تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا، 'اب ہماری مستقل بکنگ ہو گئی ہے۔ ہم اپنے آگے کے سفر میں آپ کی برکتوں اور محبتوں کے خواہاں ہیں۔ (فوٹو کریڈٹ: Instagram @sidmalhotra)
سدھارتھ ملہوترا اور کیارا ایڈوانی کا افیئر فلم 'شیر شاہ' کے سیٹ پر شروع ہوا تھا۔ آن اسکرین رومانس ان کی زندگی کا حصہ بن گیا اور وہ ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنے لگے۔ فلم 'شیر شاہ' کی ریلیز کے بعد بھی سدھارتھ-کیارا اکثر ایک ساتھ نظر آئے۔ انہیں ایک ساتھ خفیہ چھٹیوں پر جاتے بھی دیکھا گیا۔ ان کی تصاویر وائرل ہوئیں، پھر بھی وہ ایک دوسرے کو دوست بتاتے رہے لیکن ان کی آف اسکرین کیمسٹری کچھ اور ہی بتاتی تھی۔ (فوٹو کریڈٹ: Instagram @sidmalhotra)
38 سالہ سدھارتھ ملہوترا نے بھی کیارا کو بوسہ دیتے ہوئے ان کی خوبصورت کیمسٹری کی جھلک دکھائی۔ سدھارتھ کیارا اڈوانی سے تقریباً 8 سال بڑے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سدھارتھ کے پاس کل اثاثے تقریباً 75 کروڑ روپے ہیں، جب کہ کیارا اڈوانی کی کل اثاثہ جات تقریباً 30 کروڑ روپے ہیں۔ جہاں اداکار تقریباً 15 فلموں کا حصہ رہ چکے ہیں، وہیں ناظرین کیارا کو 22 فلموں میں دیکھ چکے ہیں۔ (فوٹو کریڈٹ: Instagram@kiaraaliaadvani)
کیارا اور سدھارتھ نے قریبی لوگوں کی موجودگی میں 7 پھیرے لیکر رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔ بتادیں کہ کیارا اڈوانی کی ماں جنیویو جعفری ایک ٹیچر ہیں، جب کہ ان کے والد جگدیپ اڈوانی سندھی بزنس مین ہیں۔ اداکارہ کے بھائی مشال اڈوانی ایک موسیقار ہیں، جب کہ ان کی بہن ایشیتا اڈوانی پیشے کے اعتبار سے وکیل ہیں جو شادی شدہ ہیں، جب ہ سدھارتھ کے والد سنیل مرچنٹ بحریہ میں کپتان تھے اور ان کی والدہ ریما گھریلو خاتون ہیں۔ اداکار کے بھائی ہرشد ملہوترا ایک بینکر ہیں۔ (فوٹو کریڈٹ: Instagram @sidmalhotra)