فلم پروڈیوسر اور ہدایت کار کرن راؤ کا تعلق تلنگانہ کے شاہی خاندان سے ہے۔ ان کے دادا جے رامیشور راؤ اس وقت تلنگانہ ریاست میں وان پرتھی ریاست کے بادشاہ تھے۔ کرن نے بالی ووڈ اداکار عامر خان سے شادی کی ہے۔ اداکارہ ادیتی راؤ حیدری ان کی مامازاد بہن ہیں۔ کرن نے اپنے کیریئر کا آغاز بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر فلم لگان سے کیا تھا۔ انہوں نے فلم دھوبی گھاٹ کی ہدایت کاری بھی کی ہے۔ وہ دنگل اور سیکریٹ سپر اسٹار جیسی فلموں کی پروڈیوسر بھی رہ چکی ہیں۔
کرن راو اور عامر خان بھلے ہی ایک دوسرے سے الگ ہوگئے ہوں ، لیکن دونوں ہی کروڑوں کی املاک کے مالک ہیں ۔ کرن فلم پروڈیوسر ، اسکرین رائٹر اور ڈائریکٹر ہونے کے ساتھ ساتھ کئی این جی اوز سے بھی وابستہ ہیں ۔ خبروں کی مانیں تو کرن راو کی کل املاک تقریبا 40 ملین ڈالر ہے تو وہیں عامر خان تقریبا ایک ہزار 532 کروڑ کی املاک کے مالک ہیں ۔