بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput ) کا آج 35 واں یوم پیدائش ہے ۔ سوشل میڈیا پر ان کے فینس مسلسل انہیں یاد کرکے پوسٹ شیئر کررہے ہیں. وہیں اداکارہ انکتا لوکھنڈے سشانت کی سابق گرل فرینڈ کے اندر جو خلا ہے وہ ان کی کچھ سوشل میڈیا پوسٹ سے ظاہر ہوتی ہے۔ وہیں یوم پیدائش کے موقع پر بھی انکتا نے سشانت کو یا د کیا ہے۔ وہیں اس پہر میں ان دونوں سے جڑے قصے بھی پھر تازہ ہو گئے۔
سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput) بالی ووڈ کا وہ اداکار جس نے ٹی وی سے بالی ووڈ تک کا سفر اپنی محنت سے کیا وہ چمکتا ہوا ستارہ خود سے ہی روٹھ گیا۔ 14 جون کی وہ تاریخ جسے شسشانت سنگھ راجپوت کا کنبہ اور ان کے فینس شاید ہی بھلا پائیں گے۔ سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput) کی موت کے بعد سے ہی ٹی وی اور بالی ووڈ انڈسٹری صدمے میں ہے ۔ کئی سوالات کو پیچھے چھوڑ کر سشانت ہمیشہ کیلئے اس دنیا کو الوداع کہہ چکے ہیں ۔ ان کی موت کے بعد سے ایکس گرینڈ یعنی انکتا لوکھنڈے کافی غمگین ہیں ۔
سندیپ سنگھ نے آگے لکھا، مجھے پتہ ہے کہ صرف آپ (انکتا) ہی اسے بچا سکتی تھیں۔ کاش، آپ دونوں کی شادی ہوجاتی جیسا کہ ہم نے خواب دیکھا تھا۔ آپ اسے ((Sushant Singh Rajput) ) کو بچا سکتی تھیں۔ اگر وہ بس آپ کو وہاں رہنےدیتا۔ آپ اس کی محبوبہ، اس کی بیوی، اس کی ماں، ہمیشہ کیلئے اس کی سب سے اچھی دوست تھیں۔ میں تم سے پیار کرتا ہوں انکتا۔ مجھے امید ہے کہ میں آپ جیسا دوست کبھی نہیں کھو سکتا۔
سشانت سنگھ راجپوت کی وفات کے بعد سے ان کی سابق گرل فرینڈ انکتا لوکھنڈ بے سدھ ہیں۔ انکتا کا رو۔رو کر براحال ہے۔ سشانت کی آخری رسوم کے بعد انکتا لوکھنڈے سشانت سنگھ کی فیملی سے ملنے کیلئے باندرا میں واقع فلیٹ پر پہنچیں تھیں۔ جہاں اداکار نے پھانسی لگاکر خود کشی کی تھی۔ (تصویر سابھار: وائرل بھیانی۔)
ٹی وی سے بالی ووڈ کا سفر طے کرنے والے سشانت سنگھ راجپوت اور انکتا لوکھنڈے کا رشتہ کیوں ختم ہوا ، یہ سوال ہمیشہ سے برقرار ہے ۔ اپنے بریک اپ کے بارے میں نہ تو کبھی سشانت نے کچھ کہا اور نہ ہی انکتا نے کوئی بیان دیا ۔ سشانت سنگھ کی موت کے بعد انکتا کافی غمگین ہیں ۔ انکتا اور اپنے بیٹے کے رشتے پر پہلی مرتبہ سشانت کے والد کے کے سنگھ نے خاتوشی توڑی ہے ۔ بیٹے کی موت کے بعد انہوں نے دونوں کے رشتے کو لے کر بات چیت کی ۔
سشانت سنگھ راجپوت صرف اپنی فلموں میں ہی نہیں بلکہ ذاتی زندگی کی وجہ سے بھی سرخیوں میں بنے رہتے تھے۔ اداکارہ انکتا لوکھنڈے سے ان کے بریک اپ نے سب سے زیادہ سرخیاں بٹوری تھیں۔ اس بریک کے بعد جہاں انکتا لوکھنڈے بے حد مایوس ہوگئی تھیں. وہیں سشانت سنگھ راجپوت بھی جیسے ٹوٹ ہی گئے تھے۔ جب دونوں ہی اپنی اپنی زندگیوں میں آگے بڑھ گئے تو کئی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ انڈسٹری کے سب سے خوبصورت جوڑے کا بریک اپ آخر کیوں ہوا تھا۔