ممبئی: کئی دہائیوں تک بڑی اسکرین پر راج کرنے والے اداکار دلیپ کمار آج ہمارے ساتھ نہیں ہیں۔ وہ پچھلے مہینے سے ہی سانس کی دشواریوں میں مبتلا تھے۔ جس کی وجہ سے انہیں ممبئی کے ہندوجا اسپتال میں داخل کرایا گیاتھاتاہم آج صبح ساڑھے7 بجے وہ مالک کے حقیقی سے جاملے۔ دلیپ کمار نے ایک طویل عرصہ تک سامعین کو محظوظ کیا۔ آج صرف انکی کی یادیں ہمارے پاس باقی ہیں۔ آئیے ایک کے بعد ایک دلیپ کمار کی کچھ بہترین فلموں پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔ فائل فوٹو