ممبئی: ریئلٹی شو 'بگ باس 15' فیم ابھیجیت بچکلے اکثر کسی نہ کسی چیز کو لے کر چرچا میں بنے رہتے ہیں۔ شو چھوڑنے کے بعد ابھیجیت بچکولے نے شو کے میزبان یعنی اداکار سلمان خان پر نشانہ سادھا تھا جس کو لیکر چرچاؤں کا بازار خوب گرم رہا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ سلمان اب تک 14 سیزن چلا چکے ہیں، 15واں سیزن میرا ہے۔ میں اسے دکھاؤں گا کہ میں کیا ہوں۔
ممبئی : تیجسوی پرکاش بگ باس 15 کی فاتح بن چکی ہیں ۔ بگ باس کے میزبان سلمان خان نے اتوار کو سیزن کے فاتح کا اعلان کیا ۔ تیجسوی پرکاش نے بگ باس 15 کا خطاب اپنے نام کیا تو وہیں پرتیک سہجپال فرسٹ رنر اپ اور کرن کندرا سکینڈ رنراپ رہے ۔ شو کے ختم ہونے پر اب کرن کندرا اور تیجسوی پرکاش کے کنبہ نے اداکارہ کیلئے ایک سرپرائز پارٹی کی ، جو بگ باس 15 میں ان کی جیت کی خوشی میں تھی ۔ تیجسوی بگ باس 15 کی ٹرافی اور 40 لاکھ روپے کی انعامی رقم لے کر اپنے گھر لوٹیں ۔ تصویر : انسٹاگرام ۔ @kkundrra