پاکستانی اخبار ڈان کی رپورٹ کے مطابق نایاب کے بھائی نے اس سلسلہ میں پولیس میں رپورٹ درج کروائی ہے ، جس کی بنیاد پر جانچ کی جارہی ہے ۔ لاہور کے ڈیفنس بی پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او نیر نثار نے بتایا کہ ممکنہ طور پر ماڈل کا گلا دبا کر قتل کیا گیا ہے ، لیکن پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی کچھ واضح ہوپائے گا ۔
اندیشہ ہے کہ قاتل باتھ روم کے راستے گھر میں آیا ہوگا۔ نایاب کی شادی نہیں ہوئی تھی اور وہ گھرمیں تنہا ہی رہتی تھی ۔ بتادیں کہ اس سے پہلے مئی میں پاکستانی نزاد کی برطانوی خاتون کا لاہور میں قتل کردیا گیا ہے ۔ اس سے پہلے 2016 میں پاکستانی ماڈل قندیل بلوچ کا بھی قتل کردیا گیا تھا ۔ قندیل کا قتل اس کے بھائی نے ہی کیا تھا ، جس کو عمر قید کی سزا ہوئی ہے ۔