உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پلک تیواری کے دیسی انداز کو دیکھ کر دھوکہ کھا گئے مداح، بولے- یہ اوتار کیسے

    ٹی وی کی پاپولر اداکارہ شویتا تیواری (Shweta Tiwari) کی لاڈلی بیٹی پلک تیواری (Palak Tiwari) بھی گلیمر کی دنیا میں قدم رکھ چکی ہیں۔ اس بات کو اب سبھی جانتے ہیں۔ ان کا 'بجلی بجلی‘ گانا ان دنوں بہت پسند کیا جا رہا ہے۔ اس گانے میں پلک تیواری، سنگر ہارڈی سندھو کے ساتھ نظر آرہی ہیں۔ اس ویڈیو میں ان کی اداکاری کی پہلی جھلک دیکھنے کو ملی۔ ڈانس اور ادا کے معاملے میں پلکل تیواری اپنی ماں سے کم نہیں ہیں۔