انہوں نے کہا، "اس کا مجھ پر اتنا اثر نہیں پڑتا جتنا کہ لوگ سوچتے ہیں۔ کیونکہ میں نے محسوس کیا ہے کہ یہ لوگ کبھی خوش نہیں ہوں گے۔ انہوں نے اپنے لیے انتخاب کیا ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ یہ سلیبرٹیز اتنے سجتے سنورتے کیوں ہیں، کیا کررہے ہیں، کہاں جا رہے ہیں؟ ٹھیک ہے چلو، میں ابھی باہر ایک دم سادہ جاؤں گی ، پھر کہنے لگیں گے 'وہ ایسی لگ رہی ہے؟' اسے کون کام دے گا؟ ۔" (فوٹو کریڈٹ: Instagram @palaktiwarii)
ممبئی : ٹی وی اداکارہ شویتا تیواری کی بیٹی پلک تیواری گزشتہ کچھ دنوں سے الگ الگ وجوہات کی بناء پر موضوع بحث بنی ہوئی ہیں۔ کبھی سیف امریتا کے بیٹے ابراہیم علی خان کے ساتھ نظر آنے کی وجہ سے تو کبھی اپنے میوزک ویڈیوز اور کبھی اپنے سوتیلے باپ ابھینو کوہلی کے بارے میں دئے بیان کی وجہ سے مسلسل خبروں میں ہیں۔ پلک تیواری گزشتہ دنوں اپنے دبلے پن کو لے کر موضوع بحث تھیں اور اس کی وجہ سے وہ ٹرولز کے نشانے پر آگئی تھیں ۔ حالانکہ بہت سے لوگوں نے ان کی تعریف بھی کی۔ اب پلک تیواری کا لک ایک بار پھر سرخیوں میں ہے۔ (فوٹو کریڈٹ: انسٹاگرام ۔ @palaktiwarii)
پلک نے جو تصاویر شیئر کی ہیں، ان میں وہ مختلف پوز دیتی نظر آ رہی ہیں۔ پہلی تصویر میں ان کا روپ مداحوں کے دلوں کو دھڑکا رہا ہے۔ دوسری تصویر میں پلک کے ہاتھ میں کیمرہ دیکھا جا سکتا ہے اور وہ مختلف انداز میں پوز دے رہی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی تیسری تصویر میں وہ ہاتھ میں کیمرہ پکڑے دوسرے کیمرے کی طرف دیکھ رہی ہیں۔ ان تصاویر پر مداحوں کی جانب سے زبردست تبصرے کیے گئے۔
پلک تیواری کے انسٹا گرام پر ان کی گلیمرس تصاویر (Palak Tiwari Photos) کو دیکھ کر آپ یہ اندازہ لگاسکتے ہیں۔ پلک تیواری جتنی ماڈرن ڈریس میں خوبصورت لگتی ہیں، اتنا ہی دیسی انداز میں پیاری لگتی ہیں۔ نئے سال کے موقع پر انہوں نے اپنی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔ (تصویر کریڈٹ: /instagram@palaktiwari)
مشہور ٹی وی اداکارہ شویتا تیواری کی بیٹی پلک تیواری گزشتہ دنوں ’بجلی‘ گانے کے ذریعہ گلیمر کی دنیا میں قدم رکھ چکی ہیں۔ ان کا گانا لوگوں کو کافی پسند آیا اور ہٹ بھی ہوا، اس لئے گانے کی کامیابی کے لئے ایک کامیاب ایونٹ رکھا گیا تھا۔ اس ایونٹ میں پلک تیواری اسٹائلش بلیل ڈریس پہن کر پہنچی تھیں۔ اس آوٹ فٹ میں پلک تیواری بے حد خوبصورت اور گلیمرس لگ رہی تھیں۔ حالانکہ ایونٹ کے بعد سے ہی پلک تیواری مسلسل اپنے ڈریس کے لئے ٹرول ہو رہی ہیں۔ اس تصویر کو پلک تیواری کے ایک فین کلب نے شیئر کیا ہے۔ (تصویر کریڈٹ: palaaktiwari/instagram)
آج ٹی وی اداکارہ شویتا تیواری کی بیٹی پلک تیواری کی سالگرہ ہے۔ وہ آج اپنی 21 ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔ سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے مداحوں کو اپنی سالگرہ کے بارے میں آگاہ کیا۔ ان تصاویر میں وہ بہت گلیمرس لگ رہی ہیں۔ ان تصاویر میں انہوں نے ایک پرنٹڈ گرین شارٹ ڈریس پہنا ہوا ہے۔ مداح بھی ان کے اس انداز کو پسند کر رہے ہیں۔ یہاں ہم آپ کو اس کی تازہ ترین تصاویر دکھا رہے ہیں۔ Instagram @palaktiwarii
ٹیلی ویزن کی دنیا میں مشہور و معروف نام شویتا تیواری کا نام ہے۔ شویتا کی بیٹی پلک تیوری نے بھی اداکاری کو ہی کریئر بنانے کا فیصلہ لیا ہے۔ سوشل میڈیا پر آئے دن پلک کے بولڈ فوٹوز اور ویڈیو وائرل ہوتے رہتے ہیں۔ اپنی ہاٹ اور سیکسی تصویروں کو لیکر پلک تیواری اکثر چرچا میں بنی رہتی ہیں۔ (Instagram @palaktiwarii)۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ہارر فلم روزی دا سیفرن چیپٹر میں پلک تیواری (Palak Tiwari) کے ساتھ وویک اوبرائے ہیں۔ اس فلم کو وشال رنجن مشرا ڈائریکٹر کر رہے ہیں۔ فلم کی کہانی دہلی این سی آر کے گروگرام کی ہے۔ سچے واقعے پر مبنی یہ کہانی کال سینٹر میں کام کرنے والی لڑکی کی ہے جو اچانک شہر سے لاپتہ ہوجاتی ہے۔ فلم میں ڈروانے کے ساتھ۔ساتھ رومانس کا تڑکا بھی دیکھنے کو ملے گا۔ (Instagram @palaktiwarii)۔
ٹی وی کی مشہور اداکارہ شویتا تیواری جہاں اپنے پروفیشنل اور پرسنل لائف کو لیکر سرخیوں میں رہتی ہیں تو وہیں ان کی بیٹی پلک تیواری آئے دن اپنی تصویروں کے سبب سوشل میڈیا پر چھائی رہتی ہیں۔ لوگ ان کی خوبصورتی کے دیوانے ہیں اس لئے تو ان کے ذریعے شیئر کرتے ہی ان کی کوئی بھی تصویر وائرل ہو ہی جاتی ہے۔ ( Instagram @palaktiwarii)۔
اکتوبر کا مہینہ اب کچھ دنوں میں گزرنے والا ہے اور موسم میں بھی ٹھنڈک آنے لگی ہے ، لیکن ٹی وی اداکارہ شویتا تیواری نے اپنی کچھ ایسی تصویریں شیئر کی ہیں ، جنہوں نے درجہ حرارت کافی زیادہ بڑھا دیا ہے ۔ سیریل کسوٹی زندگی کی میں پریرنا کا کردار ادا ہر دل میں جگہ بناچکیں اداکارہ شویتا تیواری ان تازہ تصاویر میں سوئمنگ پول کے مزے لیتی نظر آرہی ہیں اور کافی ہاٹ لگ رہی ہیں ۔ (Photo- @shweta.tiwari/Instagram)