உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پوترا پونیا نے رومانٹک انداز میں منایا اعجاز خان کا یوم پیدائش، اداکار نے گرل فرینڈ کے ساتھ کاٹا کیک

    ’بگ باس 14‘ فیم پوترا پونیا (Pavitra Punia) اور اعجاز خان (Eijaz Khan) کی جوری آئے دن سرخیوں میں رہتی ہے۔ دونوں کے درمیان قربت کسی سے چھپی نہیں ہیں۔ دونوں کو اکثر ساتھ اسپاٹ کیا جاتا ہے اور سوشل میڈیا پر بھی ان کی تصاویر وائرل ہوتی رہتی ہیں۔ اب حال ہی میں پوترا پونیا نے اعجاز خان کا 46 واں یوم پیدائش سلیبریٹ (Happy Birthday Eijaz Khan) کیا اور اس موقع پر انہوں نے اعجاز خان کے ساتھ کئی ساری تصاویر شیئر کیں۔