اداکارہ پائل گھوش رام داس اٹھاولےکی پارٹی میں شامل، انوراگ کشیپ پر لگایا تھا جنسی استحصال کا الزام
انوراگکشیپ (Filmmaker Anurag Kashyap) پر جنسی استحصال کا الزام لگانے والی اداکارہ پائل گھوش (Actress Payal Ghosh) پیر کو مرکزی وزیر رام داس اٹھاولے (Union Minister Ramdas Athawale) کی موجودگی میں بھارتیہ ریپبلکن پارٹی میں شامل ہوگئیں۔
ممبئی: فلمساز انوراگ کشیپ (Filmmaker Anurag Kashyap) پر جنسی استحصال کا الزام لگانے والی اداکارہ پائل گھوش (Actress Payal Ghosh) پیر کو پارٹی سربراہ اور مرکزی وزیر رام داس اٹھاولے (Union Minister Ramdas Athawale) کی موجودگی میں بھارتیہ ری پبلکن پارٹی (اٹھاولے) میں شامل ہوگئیں۔
7/ 2
مرکزی وزیر رام داس اٹھاولے نے اس موقع پر کہا کہ ’پارٹی میں شامل ہونے کے لئے میں پائل گھوش کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور ان کا استقبال کرتا ہوں۔
7/ 3
بھارتیہ ری پبلکن پارٹی (اٹھاولے) کی ایک کارکن نے پھولوں کا گلدستہ دے کر پائل گھوش کا استقبال کیا۔ اس موقع پر میڈیا اہلکار اور پارٹی کارکنان موجود تھے۔
7/ 4
واضح رہے کہ اداکارہ پائل گھوش نے فلمساز انوراگ کشیپ پر جنسی استحصال کا الزام عائد کیا تھا۔ انہوں نے انوراگ کشیپ کے خلاف ممبئی کے ورسووا تھانے میں تعزیرات ہند کی دفعہ 376 (I), 354, 341 اور 342 کے تحت کیس درج کرایا تھا۔
7/ 5
انوراگ کشیپ پر جنسی استحصال کا الزام لگانے والی اداکارہ پائل گھوش نے ستمبر ماہ کے آخر میں مرکزی وزیر رام داس اٹھاولے کے ساتھ ایک پریس کانفرنس منعقد کی تھی۔ تصویر: ورل بھیانی
7/ 6
مہاراشٹر کے اہم لیڈر اور مرکزی وزیر مملکت برائے سماجی انصاف و با اختیار رام داس اٹھاولے کے ساتھ میڈیا کے سامنے آکر پائل گھوش نے سخت احکامات دیئے تھے کہ وہ انصاف پانے کے لئے اپنی لڑائی جاری رکھیں گی۔ تصویر: ورل بھیانی
7/ 7
اپنے وکیلوں اور رام داس اٹھاولے کے ساتھ آکر انہوں نے انوراگ کشیپ پر ایک بار پھر سے الزام عائد کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو ان کے ساتھ ہوا وہ نہیں چاہتیں کہ کسی اور کے ساتھ ہو، اس لئے انہوں نے یہ قدم اٹھایا۔ تصویر: ورل بھیانی