ممبئی: سال 2014 میں فلم ’یاریاں‘ سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے والی رکول پریت سنگھ کی کئی فلمیں ریلیز ہوچکی ہیں۔ لیکن اب تک انہیں کسی فلم سے وہ مقبولیت نہیں ملی جس کی وہ حقدار ہیں۔ رکول گلیمرس ہیں، بہت خوبصورت ہیں، ان کی جھلک تازہ ترین فوٹو شوٹ سے ملتی ہے۔ سفید ساڑھی میں رکول کی خوبصورتی دیکھنے کو مل رہی ہے۔
رکول نے ساؤتھ بنام بالی ووڈ پر کہا تھا کہ یہ پہلے ہی ہوتا چلا آ رہا ہے کہ ریجنل سینما اسٹار نے ہندی فلموں میں کام کیا ہے، جن میں سری دیوی اور تبو جیسی تجربہ کار اداکارہ شامل ہیں۔ دونوں انڈسٹریز میں پہلے بھی فلمیں دوبارہ بنتی تھیں لیکن سوشل میڈیا کے دور میں یہ موضوع بحث بن گئی ہیں۔ (فوٹو کریڈٹ: rakulpreet/Instagram)