ممبئی: کسی کی بھی زندگی کی پہلی چیز زندگی بھر یاد رہتی ہے۔ سارہ علی خان (Sara Ali Khan) نے فلم 'کیدارناتھ' (Kedarnath) سے ڈیبیو کیا۔ ان کے پہلے ہیرو سشانت سنگھ راجپوت تھے۔ دونوں کی جوڑی کو لوگوں نے بے حد پسند کیا۔ اپنی پہلی فلم کے 4 سال مکمل ہونے پر سارہ نے سشانت (Sushant Singh Rajput) کے ساتھ گزارے ہوئے دنوں کو یاد کیا۔ (فوٹو کریڈٹ: saraalikhan95/Instagram)
7 دسمبر 2018 کو رلیز ہونے والی فلم 'کیدارناتھ' کے 4 سال مکمل ہونے پر سارہ نے تصویریں شیئر کرکے ایک جذباتی نوٹ لکھا۔ سارہ نے لکھا، '4 سال پہلے میرا سب سے بڑا خواب پورا ہوا۔ آج بھی یہ خواب سا لگتا ہے اور اب شاید رہے گا۔ میں اگست 2017 میں واپس جانے کے لیے کچھ بھی کروں گی اور فلم کے ہر سین کو دوبارہ شوٹ کروں گی، ہر لمحے کو دوبارہ جیوں گی، سشانت سے موسیقی، فلموں، کتابوں، زندگی، اداکاری، ستاروں اور آسمان کے بارے میں بہت کچھ سیکھا ہے۔ (فوٹو کریڈٹ: saraalikhan95/Instagram)