بالی ووڈ اسٹارس ہو یا چھوٹے پردے کے ستارے، کئی بار جان بوجھ کر تو کئی بار انجانے میں کچھ ایسا کہہ جاتے ہیں، جو ان کے لئے جی کا جنجال بن جاتا ہے۔ تو آئیے بتاتے ہیں ’تارک مہتہ کا الٹا چشمہ‘ (Taarak Mehta Ka Ooltah Chashmah) فیم منمن دتہ (Munmum Dutta) سے لے کر کامیڈی اداکار کپل شرما (Kapil Sharma) تک کے متنازعہ بیان۔ (Photo Credits:Instagram)
سب سے پہلے بات ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ (Taarak Mehta Ka Ooltah Chashmah) میں ببیتا جی کا کردار نبھانے والے منمن دتہ (Munmum Dutta) کی۔ ایک ویڈیو میں ذات پر مبنی لفظ کا استعمال کرنے کی وجہ سے منمن پر ایس ٹی-ایس ٹی ایکٹ کے تحت معاملہ درج کیا گیا تھا۔ اداکارہ اس کی وجہ سے کافی ٹرول ہوئی تھیں۔ بعد میں منمن نے اس پر معافی مانگتے ہوئے کہا تھا کہ ‘انہوں نے کسی کی توہین کرنے یا جذبات کو مجروح کرنے کے ارادے سے نہیں کہا تھا۔ مجھے اس لفظ کا صحیح مطلب نہیں معلوم تھا۔ جیسے ہی مجھے بتایا گیا تو میں نے فوراً ہی ویڈیو میں سے اس حصے کو نکال دیا۔ میں سب کا بہت احترام کرتی ہوں‘۔ (Photo Credits: mmoonstar/Instagram)
وہیں یوویکا چودھری ایک بار اپنے ایک ویڈیو میں ’ذات پر مبنی‘ لفظ کا استعمال کرنے کی وجہ سے بری طرح ٹرول ہوئی تھیں۔ اس پر اداکارہ نے بھی کہا تھا کہ لفظ کا صحیح مطلب معلوم نہیں ہونے کی وجہ سے بول دیا تھا، جان بوجھ کر نہیں کہا تھا۔ ٹوئٹ کرکے کہا تھا کہ ‘میں کسی کو تکلیف نہیں دینا چاہتی تھی۔ میں سبھی سے معافی مانگتی ہوں، امید ہے کہ آپ سبھی لوگ سمجھیں گے‘۔ (Photo Credits:yuvikachaudhary/Instagram)
ایک بار ایسے ہی ڈانس ریئلٹی شو ہوسٹ کرتے ہوئے راگھو جویال ننھی کنٹسٹنٹ گنجن سکسینہ کو لے کر ریسسٹ ریمارک کرکے تنازعہ میں آگئے تھے۔ ‘ڈانس دیوانے 3‘ پر نارتھ ایسٹ کی کنٹسٹنٹ کو انڈریوس کرتے وقت راگھو نے مذاق مذاق میں گنجن کی زبان کو لے کر کمنٹ کردیا تھا۔ معاملہ بڑھنے پر راگھو نے معافی مانگ لی تھی۔ (Photo Credits:
raghavjuyal/Instagram)
ٹی وی کی مشہور اداکارہ شویتا تیواری اپنی ویب سیریز کے پرموشن کے دوران ایک متنازعہ بیان کی وجہ سے خوب سرخیوں میں رہیں۔ بھوپال میں پریس کانفرنس کے دوران شویتا نے انر ویئر اور بھگوان کو لے کر بیان دیا تھا۔ اس بیان نے طول پکڑ لیا تھا اور اداکارہ پر مذہبی جذبات کو بھڑکانے کا الزام لگا۔ اس معاملے میں مدھیہ پردیش کے وزیر نروتم مشرا کے کہنے پر ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔ شویتا تیواری نے معافی نامہ جاری کیا تھا۔ (Photo Credits: shweta.tiwari/instagram)
سنگر اور ہوسٹ آدتیہ نارائن نے انڈین آئیڈیل کے منچ پر ایک کنٹسٹنٹ سوائی بھاٹ سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ کیا انہیں لگتا ہے کہ وہ علی باغ سے آئے ہیں؟ راج ٹھاکرے کی قیادت والی پارٹی ایم این ایس کو یہ تبصرہ قابل توہین لگا تھا۔ تنازعہ بڑھتا ہوا دیکھ کر آدتیہ نے معافی مانگتے ہوئے لکھا تھا کہ ‘میں ہاتھ جوڑکر علی باغ کے لوگوں اور سبھی لوگوں سے معافی مانگنا چاہتا ہوں، جن کو میرے کمنٹ سے تکلیف ہوئی ہیں، اس جگہ وہاں کے لوگ اور مٹی سے میرے جذبات جڑے ہیں‘۔ (Photo Credits: adityanarayanofficial/Instagram)
کامیڈین کپل شرما سال 2020 میں اپنے شو ‘دی کپل شرما شو‘ کے ایک ایپیسوڈ میں چتر گپت پر کمنٹ کرکے کایستھ کمیونٹی کے نشانے پر آگئے تھے۔ کپل شرما نے ٹوئٹر کے ذریعہ معافی مانگتے ہوئے کہا تھا کہ ‘جانکاری ملی ہے کہ 28 مارچ 2020 کو ٹیلی کاسٹ ہوئے شو کے ایپیسوڈ میں چترگپت کے ذکر پر آپ کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا نہیں تھا‘۔ (Photo Credits: kapilsharma/Instagram)
’مہابھارت‘ کے بھیشم پتاماہ اور ‘شکتی مان‘ فیم اداکار مکیش کھنہ نے ‘می ٹو ابھیان‘ کے دوران بیان دیا تھا کہ ‘خواتین کا کام گھر سنبھالنا ہے۔ میں معافی کے ساتھ کہتا ہوں، لیکن یہ می ٹو کی پریشانی تب سے ہی شروع ہوئی، جب سے خواتین نے باہر نکلنا شروع کیا ہے‘۔ تنازعہ ہونے پر اداکار نے معافی مانگ لی تھی۔ (Photo Credits:
iammukeshkhanna/Instagram)