نیہا دھوپیا (Neha Dhupia) نے مس انڈیا خطاب کے 20 سال پورے کرلئے ہیں۔ ممبئی میں ہوئے فیمینا مس انڈیا 2022 (Femina Miss India) کے فنالے پر نیہا دھوپیا نے ایک بار پھر کراون کو پہنا۔ اس کے بعد نیہا دھوپیا نے انسٹا گرام پر اپنی 2002 اور لیٹسٹ 2022 کی تصویر کو شیئر کرکے دل چھو لینے والا نوٹ لکھا ہے۔ (تصویر کریڈٹ: nehadhupia/Instagram)
نیہا دھوپیا مس انڈیا خطاب کے 20 سال پورے ہونے کا جشن منا رہی ہیں۔ سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پوسٹ لکھ کر نیہا دھوپیا نے اپنے سفر کے بارے میں بتایا ہے۔ نیہا دھوپیا نے انسٹا گرام پوسٹ میں لکھا، ‘20 سال ایک فلیش کی طرح گزر گئے، لیکن اگر میں اپنی آنکھیں بند کرکے سوچوں تو میرے دل میں بس عزت ہے۔ (تصویر کریڈٹ: nehadhupia/Instagram)
نیہا دھوپیا نے لکھا، ’لیکن سب سے اہم بات یہ ہے کہ میں ہر اس چھوٹی لڑکی ک لئے کھڑی تھی، جو خواب دیکھنے کے لئے سخت محنت کرنے کی ہمت کرتی ہے، ہر بیٹی کے لئے جو اپنے پیرنٹس کو فخر کروانے کے علاوہ کچھ اور نہیں چاہتی ہے، ہر ساتھی کے لئے جو پیار اور مساوات کو رشتے کا بنیاد بناتے ہیں اور ہر ماں کے لئے جو اپنے خواب کو جینا چاہتی ہے‘۔ (تصویر کریڈٹ: nehadhupia/Instagram)