بالی ووڈ اداکارہ زرین خان (Zareen Khan) کو سلمان خان (Salman Khan) کی کھوج سمجھا جاتا ہے۔ 14 مئی کو اپنی سالگرہ منانے والی زرین آج بھلے ہی بہت فٹ اور خوبصورت نظر آتی ہیں لیکن انہیں باڈی شیمنگ کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ لیکن اپنی محنت اور لگن سے زرین نے تمام ٹرولرز کو منہ توڑ جواب دیا۔ (فوٹو کریڈٹ: zareenkhan/Instagram)
زرین خان فلموں میں آنے سے پہلے بالکل الگ نظرآتی تھیں۔ ان کا وزن 100 کلو سے بھی زیادہ تھا۔ زرین نے ایک پوسٹ کے ذریعہ یہ انکشاف کیا تھا۔ بعد میں انہوں نے ایک رول کے لئے پھرسے وزن بڑھایا تھا۔ تب انہیں کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ زرین کواپنے اندازکے لئے بھی زبردست سرخیاں ملی تھیں۔ کچھ لوگوں کو لگا تھا کہ ان کا چہرہ اداکارہ کٹرینہ کیف سے ملتا ہے۔