بالی ووڈ اداکارہ شرمیلا ٹیگور نے ایک انٹرویو کے دوران انکشاف کیا کہ انہیں اپنے شوہر کے خراب کھیل کے لئے بھی قصوروار ٹھہرایا گیا ہے۔ کرکٹر منصور علی خان پٹودی نے شرمیلا ٹیگور سے 1968 میں شادی کی تھی۔ شرمیلا ٹیگور نے بتایا تھا کہ اکثر ،جب بھی وہ غلطی کرتے تھے ، مجھ پر الزام لگایا جاتا تھا کہ میں انہیں ڈسٹریکٹ کر رہی ہوں۔ بعض اوقات دھمکیاں بھی مل جاتی تھیں۔ حالانکہ میرا کوئی ایسا ارادہ نہیں تھا۔ میں اسٹیڈیم جاکر لوگوں کے بیچ بیٹھ کر میچ دیکھتی تھی لیکن ایک بار میرے والد نے بھی مجھے اس کا ذمہ دار ٹھہرایا تھا۔ (تصویر: انسٹاگرام)
جب 1996 کے ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں ہندوستان ہار گیا تھا تو شائقین نے اس شکست کا ذمے دار سنگیتا بجلانی کو ٹھہرایا تھا۔ اس وقت محمد اظہر الدین ہندوستانی کرکٹ ٹیم کی کپتانی کر رہے تھے۔ اظہرالدین اور سنگیتا اس وقت ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے تھے اور دونوں نے نومبر میں ورلڈ کپ کے بعد شادی کرلی تھی۔ (Sangeeta Bijlani/Instagram)
ثانیہ مرزا کو اس وقت ٹرول دیا گیا جب آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کے دوران ایک میچ میں شعیب ملک آؤٹ ہوئے تھے۔ اس کے ساتھ ہی ان پر پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں کی خراب فٹنس کا الزام بھی عائد کیا گیا تھا کیونکہ ان کی کچھ تصاویر میچ سے ایک روز قبل ریستوراں میں وائرل ہوگئیں۔ حالانکہ ثانیہ مرزا نے اس کا سخت جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ نہ تو پاکستانی ٹیم کی ڈائیٹشین ہیں اور نہ ہی ماں یا ٹیچر۔ (Sania Mirza/Instagram)
مہیندر سنگھ دھونی کی خراب کارکردگی پر ان کی بیٹی زیوا کو دھمکی دی گئی تھی۔ یہ آئی پی ایل 2020 کی بات ہے ، جب سی ایس کے اور دھونی دونوں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرسکے تھے۔ ایسی صورتحال میں دھونی کی پانچ سالہ بیٹی کو سوشل میڈیا پرریپ کی دھمکیاں ملنا شروع ہوگئی تھیں۔ (Ziva Singh Dhoni/Instagram)