راج کندرا پورنوگرافی کیس میں آج بامبے ہائی کورٹ نے راج کندرا کی ضمانت کی عرضی کو خارج کردیا۔ بامبے ہائی کورٹ نے اس کیس سے جڑے ایک اورملزم راین تھورپے کی عرضی بھی خارج کی۔ دونوں ملزمین نے اپنی گرفتاری کو غیرقانونی بتاتے ہوئے راحت کی اپیل کی تھی۔ پولیس ریمانڈ کے بعد وہ اب عدالتی تحویل میں ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے ممبئی پولیس کی جانب سے اپنی گرفتاری کو بامبے ہائی کورٹ میں چیلنج کیا اور اسے غیر قانونی قرار دیا۔ عدالت نے راج کندرا کی اس درخواست کو مسترد کر دیا ہے۔
واضح ہو کہ بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی (Shilpa Shetty) اپنے شوہر راج کندرا کی گرفتاری (Raj Kundra pornography Case) کے بعد سے سرخیوں میں ہیں۔ فحش فلمیں بنانے اور انہوں نے مختلف ایپس میں نشر کرنے کے الزام میں 19 جولائی سے جیل کی ہوا کھا رہے راج کندرا کی پریشانیاں کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ راج کندرا کی گرفتاری کے بعد پولیس کو ان کی کمپنی اور ان کے خلاف کئی ثبوت ملے ہیں۔ حال ہی میں سرکاری وکیل نے بامبے ہائی کورٹ کو بتایا ہے کہ ممبئی کرائم برانچ نے راج کندرا کی دو اپیس سے 51 فحش فلموں کو ضبط کیا ہے۔
راج کندرا معاملے (Raj Kundra pornography Case) میں سرکاری وکیل ارونا پئی (Public Prosecutor Aruna Pai) نے ہفتہ کے روز عدالت میں کہا ہے کہ ہاٹ شاٹ ایپ سے 51 فحش اور قابل اعتراض فلمیں ضبط کی ہیں۔ وکیل نے کہا کہ ان فلموں کا سیدھا کنکشن راج کندرا سے ہے۔ راج کندرا (Raj Kundra) اور رائن تھارپ (Ryan Thorpe) کو گرفتار کیوں کیا گیا، اس کے بارے میں بھی سرکاری وکیل نے وضاحت کی۔
ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ جسٹس اے ایس گڈکری کی بینچ کو بتایا ہے کہ راج کندرا اور رائن تھارپ پر ’فحش کنٹنٹ اسٹریمنگ‘ کرنے کا سنگین الزام ہے اور پولیس نے فون اور اسٹوریج ڈیوائس سے کنٹنٹ بھی ضبط کیا ہے‘۔ ارونا پئی نے یہ بھی کہا کہ راج کندرا نے ان کے ہاٹ شاٹ ایپ پر ان کے بہنوئی پردیپ بخشی کے ساتھ ایک ای میل پیغام تھا، جو لندن میں ایک کمپنی کے مالک ہیں۔
جسٹس اے ایس گڈکری نے استغاثہ فریق کو سنے بغیر کوئی حکم دینے سے انکار کردیا اور جب ارون پئی نے عدالت کو یقین دہانی کرائی کہ پولیس اپنا جواب داخل کرے گی تو انہوں نے معاملے کو آئندہ سماعت تک ملتوی کر دیا۔ واضح رہے کہ راج کندرا اور رائن تھارپ کو کرائم برانچ نے آئی پی سی کی دفعہ 420 (دھوکہ دہی)، 34 (کامن انٹینشن)، 292 اور 293 (فحش اور بے حیائی) کے علاوہ انفارمیشن ایکٹ کی متعلقہ دفعات میں گرفتار کیا گیا ہے۔
راج کندرا کیس کو لے کر اداکارہ شرلن چوپڑا مسلسل سرخیوں میں ہیں ۔ اپنی شکایت میں انہوں نے شلپا شیٹی کے شوہر پر جنسی استحصال کا الزام لگایا ہے ۔ شرلن چوپڑا نے 14 اپریل 2021 کو ممبئی پولیس کے پاس درج اپنی شکایت میں اس بات کا تذکرہ کیا تھا ۔ حال ہی میں پورنوگرافی معاملہ میں انہوں نے اپنا بیان درج کرایا ہے ، جس میں انہوں نے راج کندرا کے خلاف جنسی استحصال کو لے کر درج اپنی ایف آئی آر بھی جاری کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ راج کندرا نے جنسی استحصال کے دوران ان سے کہا تھا کہ شلپا شیٹی سے ان کے تعلقات ٹھیک نہیں ہیں ۔ فائل فوٹو ۔
خیال رہے کہ راج کندرا فحش فلم معاملہ میں بری طرح گھرتے جارہے ہیں ۔ ممبئی پولیس کی کرائم برانچ کی ٹیم اس معاملہ میں کافی تیزی سے جانچ میں جٹی ہوئی ہے ۔ بتادیں کہ کرائم برانچ کی ٹیم نے فحش فلمیں بنانے اور کچھ ایپ کے ذریعہ نشر کرنے کے معاملہ میں 19 جولائی کو گرفتار کرلیا تھا ۔ تصویر : Instagram @rajkundra9
اس معاملہ میں کرائم برانچ کی ٹیم مسلسل نئے نئے انکشافات کررہی ہے ۔ وہیں میڈیا رپورٹس کی مانیں تو اب کرائم برانچ نے اپنی چارج شیٹ میں راج کندرا کے ایک پاور پوائنٹ پرزنٹیشن کا تذکرہ کیا ہے ، جس سے یہ صاف ہوتا ہے کہ بالی فیم کمپنی راج کندرا کے مستقبل منصوبوں میں شامل تھی ۔ (Photo @RajKundra9/Instagram)
کاروباری راج کندرا کے تار پورنوگرافی کیس میں کتنے اور کہاں تک جڑے ہوئے ہیں ، اس کی جانچ ممبئی کرائم برانچ کی ٹیم تیزی سے کررہی ہے ۔ اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر کے خلاف پولیس کو اہم ثبوت ملے ہیں ، جو پولیس کی دلیل کو مضبوط بناتے ہیں ۔ پولیس کو اس معاملہ میں اب راج کندرا کے دفتر کی دیوار سے خفیہ الماری ملی ہے ۔ اس الماری سے پولیس کو کئی فائلیں ہاتھ لگی ہیں ، جس کے ذریعہ پولیس اس کیس میں کئی راز فاش کرسکتی ہے ۔ تصویر : اے این آئی ۔
پورنوگرافی معاملہ میں راج کندرا کے پھنسنے کے بعد جمعہ کو ممبئی پولیس کی کرائم برانچ کی ٹیم نے کندرا اور شلپا شیٹی کے بنگلے پر چھاپہ ماری کی تھی ۔ ساتھ ہی کرائم برانچ نے پورنوگرافی معاملہ میں شلپا شیٹی کا بیان بھی درج کیا تھا ۔ کرائم برانچ کے ذرائع کے مطابق پورے بیان کے دوران شلپا شیٹی تین سے چار مرتبہ رو پڑی تھیں ۔ شلپا شیٹی نے اس دوران کرائم برانچ کے افسران سے یہ بھی پوچھا کہ آپ بتائیے کیا راج کندرا نے ایسا کام کیا ہے ؟ (Photo: News18)