سشانت سنگھ کے گلے پر بنے نشان اور کپڑے میں فرق! پوسٹ مارٹم رپورٹ کی تہہ تک پہنچنے میں سی بی آئی مصروف
SSR Death Case : سشانت کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں سی بی آئی کی ٹیم کو کافی بڑی گڑبڑی نظر آرہی ہے ۔ رپورٹ میں سشانت کے گلے پر بنے نشان اور کپڑے میں فرق ملا ہے ۔
بالی ووڈ اداکارہ سشانت سنگھ راجپوت کی موت کی جانچ کررہی سی بی آئی کی ٹیم کو ہر دن کچھ ایسا سراغ ہاتھ لگ رہا ہے ، جو بتاتا ہے کہ سشانت سنگھ راجپوت کی موت میں جیسا سکھانے کی کوشش کی جارہی ہے ، ویسا ہے نہیں ۔ تصویر : انسٹاگرام ۔
11/ 2
سی بی آئی جانچ کے درمیان سشانت سنگھ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ نے کیس کو پوری طرح سے الجھا دیا ہے یا یہ کہیں کہ سشانت کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں جس طرح کی گڑبڑی نظر آرہی ہے ، اس سے لگتا ہے کہ یہ خودکشی کا معاملہ نہیں ہے ۔
11/ 3
ذرائع کے مطابق سشانت کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں سی بی آئی کی ٹیم کو کافی بڑی گڑبڑی نظر آرہی ہے ۔ رپورٹ میں سشانت کے گلے پر بنے نشان اور کپڑے میں فرق ملا ہے ۔
11/ 4
پوسٹ مارٹم رپورٹ میں موت کے وقت کا کوئی تذکرہ نہیں کیا گیا ہے ۔ عام طور پر شام ڈھلنے کے بعد پوسٹ مارٹم نہیں کیا جاتا ہے ، لیکن سشانت کا پوسٹ مارٹم رات میں ہی کیوں کردیا گیا ۔
11/ 5
ممبئی پولیس نے جتنی جلدبازی میں سشانت کے معاملہ می پوسٹ مارٹم کرایا ہے ، وہ بھی شک پیدا کرتا ہے ۔
11/ 6
کورونا وبا کے دور میں جب تک کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ نہیں آجاتی ہے ، جسم کو ہاتھ بھی نہیں لگایا جاتا ہے ، لیکن سشانت کا پوسٹ مارٹم پہلے ہی کردیا گیا ۔ آخر ڈاکٹروں کو اتنی جلد بازی کیا تھا ۔
11/ 7
یہی نہیں سی بی آئی کی ٹیم جب کوپر اسپتال میں ڈاکٹروں سے سشانت سنگھ راجپوت کے پوسٹ مارٹم سے وابستہ سوال کرنے پہنچی تو ڈاکٹروں نے صاف کہا کہ ممبئی پولیس کے کہنے پر ہی انہوں نے اتنی جلد بازی دکھائی ۔ تصویر : انسٹاگرام ۔
11/ 8
سی بی آئی کی ٹیم نے جب اس معاملہ میں باندرہ پولیس سے سوال کیا تو انہوں نے کہا کہ یہ ابھی فائنل رپورٹ نہیں ہے ۔ تصویر : انسٹاگرام ۔
11/ 9
سی بی آئی کی ٹیم کو اس وقت اس پورے معاملہ میں گڑبڑی لگی ، جب انہوں نے جانچ میں پایا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں سشانت کی موت کی وجہ پھانسی لگنے یا دم گھٹنے کو بتایا گیا ہے جبکہ رپورٹ میں گلے پر لگیچر مارک ہونے کا تذکرہ ہے ۔
11/ 10
سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے معاملہ میں ایمس کی ٹیم میڈیکل نتیجہ کے ساتھ ان کے چوٹ کے پیٹرن کا تجزیہ کرے گی ۔ تصویر : انسٹاگرام ۔
11/ 11
ایمس کے ڈاکٹروں کی ٹیم لاش پر لگی چوٹ کے پیٹرن کو دیکھے گی اور ثبوتوں کے ساتھ اس کو ملایا جائے گا ۔ رپورٹ کی بنیاد پر ہی فارینسک ایکسپرٹ موت کی وجوہات کی جانچ کریں گے ۔ تصویر : انسٹاگرام ۔