உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    تیلگو فلم سے اداکاری میں انٹری کر رہی ہیں بھاگیہ شری کی بیٹی اوانتیکا، جانیں کون ہوگا اداکار

    سلمان خان (Salman Khan) کے ساتھ ’میں نے پیار کیا‘ سے اپنےفلمی کیریئر کا آغاز کرنے والی اداکارہ بھاگیہ شری ان دنوں پربھاس کی آنے والی فلم ’رادھے شیام (Radhe Shyam)‘ کو لے کر سرخیوں میں ہیں۔ فلم میں وہ پربھاس کی ماں کا کردار نبھاتی ہوئی نظر آئیں گی۔ اس کے علاوہ وہ ’چھترپتی (Chhatrapati)‘ کے ہندی ریمیک میں بھی اداکاری کر رہی ہیں۔ اسی درمیان خبر ہے کہ اب ان کی اوانتیکا دشانی (Avantika dasani) بھی پردے پر چھا جانے کو تیار ہیں۔ بھاگیہ شری (Bhagyashree) کی بیٹی اوانتیکا تیلگو انڈسٹری میں لانچ کر رہی ہیں۔