உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    حاملہ انوشکا شرما ایسی حالت میں کچھ ایسا کرتی آئیں نظر، تصویر ہوئی وائرل

    اداکارہ انوشکا شرما (Anushka Sharma) کے گھر میں جلد کلکاری گونجنے والی ہیں۔ اس ماہ کسی بھی وقت خبر آنے والی ہے کہ انوشکا اور وراٹ والدین بن گئے ہیں۔ وہیں اس درمیان انوشکا کی تصویریں مسلسل سوشل میڈیا پر چرچا کا موضوع ہیں۔ حال ہی میں انوشکا کی کچھ اور تصویریں سامنے آئی ہیں۔ انوشکا حمل کے دوران اپنا فیگر ویٹ کافی مینٹین کر رکھا ہے۔ انوشکا نے حال ہی میں دو تصویریں شیئر کیں پہلی تصویر میں وہ ناریل پانی اور دوسری میں گول گپے پلیٹ میں لئے نظر آرہی ہیں۔