نئی دہلی : مغربی بنگال سے ترنمول کانگریس کی ممبر پارلیمنٹ نصرت جہاں کی مشکلات مزید بڑھ سکتی ہیں ۔ دراصل بی جے پی کی ممبر پارلیمنٹ سنگھمترا موریہ نے ان پر پارلیمنٹ میں داخل کئے گئے حلف ناموں میں غلط جانکاری دینے کا الزام لگایا ہے ۔ بی جے پی ممبر پارلیمنٹ نے اس سلسلہ میں لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کو ایک خط لکھ کر نصرت کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔ فائل فوٹو ۔
ترنمول کانگریس کی ممبر پارلیمنٹ نصرت جہاں کے خلاف یہ شکایت بدھ کو ان کے اس دعوی کے بعد آئی ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ کاروباری نکھل جین کے ساتھ ان کی شادی قانونی نہیں بلکہ لیو ان ریلیشن شپ ہے کیونکہ ترکی میں ہوئی ان کی شادی کو ہندوستانی قانون کے مطابق منظوری نہیں ملی ہے ۔(Photo:@nusratchirps/Instagram)
ٹی ایم سی رکن پارلیمنٹ اور بنگالی اداکارہ نصرت جہاں ان دنوں اپنی ذاتی زندگی کو لیکر چرچا میں ہیں۔ پہلی تو ان کی نکھل جین سے شادی ٹوٹنے کی خبر پھر ان کے حمل کو لیکر اور اس کے بعد یش داس گپتا کے ساتھ افیئر کی خبروں نے سرخیاں بنائیں۔ حال ہی میں نصرت انہیں سب وجوہات کی وجہ سے سرخیوں میں بنی ہوئی ہیں۔
نصرت نے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے اپنے خلاف بولنے والوں کو جواب دیتے ہوئے لکھا ہے۔ پہلی اسٹوری میں لکھا، ہم سب کو ایک ایسے انسان کی ضرورت ہوتی ہے جو بغیر جج کئے صبر کے ساتھ آپ کی بات کو سنے۔ اس کے بعد اپنے اگلے پوسٹ میں لکھا سب کو strong خاتون پسند ہے لیکن جب وہ strong ہے تو اسے کچھ اور کہنے لگتے ہیں لیکن ایک طاقتور خاتون کی یہی خاصیت ہوتی ہے کہ نہ پہلے ہی آپ کی بات سنتی تھی نہ اب ہی وہ سن رہی ہے۔ (: nusratchirps/Instagram)
بنگالی اداکارہ اور ٹی ایم سی کی رکن پارلیمنٹ نصرت جہاں (Nusrat Jahan) ان دنوں اپنی نجی زندگی کو لیکر سرخیوں میں ہیں۔ اداکارہ پر اب ان کے شوہر نکھل جین نے کئی الزام لگائے ہیں۔ وہیں اداکارہ نے بھی شوہر کو سوالوں کے گھرے میں کھڑا کر دیا۔ جہاں یہ سب تنازعہ جاری ہے وہیں اب نصرت کی ایک ایسی تصویر سامنے آئی جس نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ مچا دیا ہے۔
بنگالی اداکارہ اور ترنمول کانگریس کی ممبر پارلیمنٹ نصرت جہاں ان دنوں اپنی شادی اور حمل کو لے کر کافی سرخیوں میں ہیں ۔ گزشتہ سال سے نصرت اور ان کے شوہر نکھل جین کے درمیان اختلافات کی خبریں ہیں ۔ حال ہی میں انہوں نے اس معاملہ پر خاموشی توڑی اور اس لڑائی کو جگ جاہر کرتے ہوئے صاف صاف کہہ دیا کہ ان کی شادی ہی ویلڈ نہیں ہے ، پھر طلاق کیسا ۔ سوشل میڈیا پر نصرت جہاں کافی سرگرم رہتی ہیں ، شادی کے بعد انہوں نے اپنی تصویروں کو فینس کے ساتھ شیئر کیا تھا ، جس میں وہ نکھل کے ساتھ ان کی دلہن بنی نظر آئی تھیں ، لیکن اب انہوں نے اپنی شادی کی تصویروں کو ڈیلیٹ کردیا ہے ۔ فائل فوٹو ۔
سال 2019 میں دونوں کی شادی سرخیوں میں تھی ۔ الگ الگ مذاہب سے تعلق رکھنے والے نکھل جین اور نصرت جہاں نے ترکی میں شادی کی تھی ۔ دونوں کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر کافی وائرل بھی ہوئی تھیں ، اب نصرت نے نکھل جین کے ساتھ ترکی میں ہوئی شادی کی سبھی تصویریں اپنے انسٹاگرام اکاونٹ سے ڈیلیٹ کردی ہیں ۔ تصویر : @nusratchirps/Instagram
نصرت نے نکھل جین سے سال 2019 میں ترکی میں ڈیسٹینیشن ویڈنگ کی تھی ۔ انہوں نے اپنی شادی اور اس سے جڑی افواہوں پر بریک لگاتے ہوئے اس پورے معاملے پر بیان جاری کیا ہے۔ نصرت نے نے اب نکھل جین سے اپنی شادی کو باطل قرار دیا ہے۔ نصرت نے اس بیان میں کہا ہے کہ ترکی مریج ریگیولیشن کے مطابق غیر ملکی زمین پر منعقد ہونے کے چلتے یہ سیریمنی invalid ہے۔ اس کے علاوہ کیونکہ یہ ایک interfaith marriage ہے۔ اس لئے اس شادی کا ہندستان کے اسپیشل میرج ایکٹ میں جائز ہونا ضروری ہے جو نہیں ہوا ہے۔ قانون کی بنیاد پر یہ شادی مانی نہیں گئی ہے بلکہ یہ ایک رشتی یا لو ان رلیشن شپ ہے۔ ایسے میں طلاق لینے کا سوال ہی نہیں اٹھتا۔
نصرت نے آگے کہا ہے کہ ہماری رلیحدگی کافی پہلے ہو گئی تھی لیکن میں نے اس کے بارے میں بات نہیں کی کیونکہ میں اپنی پرائیویٹ زندگی پرائیوٰ ہی رکھنا چاہتی تھی۔ اس لئے میری کسی بھی بات کو ہماری علیحدگی سے جوڑ کر کوئی بھی جج نہ کرے جس شادی کی بات ہو رہی ہے وہ جائز نہیں ہے اور اس لئے قانون کی نظر میں شادی ہے ہی نہیں ہے۔
بتادیں کی کچھ رہورٹس میں دعوی کیا گیا تھا کہ نصرت اپنے خرچے کے پیسے شوہر نکھل سے لیتی رہی ہیں۔ نصرت نے آگے لکھا ہے جس نے خود کے امیر ہونے کا اور یہ دعوی کیا ہے کہ میں نے اس کا استعمال کیا اس نے ہی ہمارے الگ ہونے کے بعد میرے بینک اکاؤنٹ سے غیرقانونے طریقے سے رات کے اندھیرے میں پیسے نکالے ہیں۔ اس بات کی جانکاری مین اپنے بینک کو دے چکی ہوں اور جلد ہی اس پر پولیس میں شکایت بھی درج کروں گی۔ نصرت نے شوہر نکھل پر ان کے کنبے کے بینک اکاؤنٹ کے استعمال کرنے اور ان کی بغیر جانکاری کے ان کے اکاؤنٹس سے چھیڑ چھاڑ کرنے کے الزام بھی لگائے ہیں۔
سنیما سے پارلیمنٹ پہنچیں بنگلہ اداکارہ اور بشیر ہاٹ سے ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمنٹ نصرت جہاں سوشل میڈیا پر کافی ایکٹو رہتی ہیں۔ اپنے فینس کیلئے وہ انسٹاگرا، پر ویڈیوز اور تصویریں پوسٹ کرتی رہتی ہیں۔ لیکن اپنی پوسٹ تصویروں کے ذڑیعے انہیں کئی بار سوشل میڈٰیا پر ٹرولرس کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔
نصرت جہاں اپنی زندگی میں اب دو کرداروں کی ذمہ داری ادا کرنے میں الجھ گئی ہیں۔ وہ اب ایک سیاستدان بھی اور ایک اداکارہ بھی۔ اداکارہ نے حال ہی میں کہا تھا کہ وہ رکن پارلیمنٹ کی حیثیت سے اپنے فرائض کی انجام دہی کے ساتھ ساتھ ایک سال میں دو فلمیں کرنے کا ارادہ کرتی ہیں۔(فوٹو: نصرت جہاں / انسٹاگرام)۔