اداکارہ پریتی زنٹا نے اپنے شوہر کے ساتھ شیئر کی ایسی رومانٹک تصویر، جم کر ہوگئی وائرل
اداکارہ پریتی زنٹا (Preity Zinta) نے تھینکس گیونگ (Thanksgiving) پر اپنے شوہر کی جین گڈانف (Gene Goodenough) کے ساتھ رومانٹک تصاویر (Romantic Photos) شیئر کی ہیں ۔

بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ پریتی زنٹا سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں ۔ وہ اپنے فینس کے درمیان سرخیوں میں رہنے کیلئے آئے دن دلچسپ پوسٹ شیئر کرتی رہتی ہیں ۔ وہیں حال ہی میں پریتی زنٹا اپنی ایک ایسی ہی پوسٹ کی وجہ سے سرخیوں میں چھا گئی ہیں ۔ پریتی زنٹا نے یہ پوسٹ تھینکس گیونگ کے موقع پر کیا ہے ، جس میں وہ اپنے شوہر کے ساتھ نظر آرہی ہیں ۔ شیئر کی گئی تازہ تصاویر میں پریتی اپنے شوہر کے ساتھ رومانٹک پوز دے رہی ہیں ۔ (Photo Credit- @realpz/Instagram)

دراصل حال ہی میں پریتی زنٹا نے انسٹاگرام اکاونٹ پر اپنی کچھ شاندار تصاویر شیئر کی ہیں ۔ ان تصاویر میں وہ اپنے شوہر کے ساتھ رومانٹک پوز دیتی نظر آرہی ہیں ۔ تصاویر میں پریتی سرخ رنگ کی جیکٹ میں نظر آرہی ہیں ۔ (Photo Credit- @realpz/Instagram)

ان تصاویر کے ساتھ پریتی نے ایک ویڈیو بھی شیئر کیا ہے ، جس میں وہ برف کے ساتھ کھیلتی نظر آرہی ہیں ۔ ویڈیو میں پریتی برف کا گولہ بناکر شرارتی انداز میں شوہر کے سر پر رکھ دیتی ہیں ۔ (Photo Credit- @realpz/Instagram)

وہیں اپنے چھٹیوں کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے پریتی نے لکھا : سورج ، برف اور مسکراہٹیں ۔ ان سب کیلئے بہت شکرگزار ہوں ۔ (Photo Credit- @realpz/Instagram)

پریتی زنٹا کے ذریعہ شیئر کی گئیں یہ تصاویر انٹرنیٹ پر تابڑتوڑ وائرل ہورہی ہیں ۔ ان تصاویر پر انہیں فینس اور سلیبریٹیز کا کافی ردعمل مل رہا ہے ۔ (Photo Credit- @realpz/Instagram)

پریتی زنٹا ہر خاص موقع پر اپنے شوہر کے ساتھ تصاویر شیئر کرتی نظر آجاتی ہیں ۔ حقیقی زندگی کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر پریتی اور ان کے شوہر جین کی جوڑی کو کافی پسند کیا جاتا ہے ۔ (Photo Credit- @realpz/Instagram)