ایشا امبانی کی شادی میں پرینکا چوپڑا اور نک جونس شامل ہوئے ۔ ان دونوں نے اسی مہینے ایک اور دو تاریخ کو جودھپور کے امید بھون میں عیسائی اور ہندو رسم و رواج سے شادی کی تھی ۔ پرینکا اور نک کی اس شاد میں ایشا امبانی، مکیش امبانی اور نیتا امبانی خاص طور پر شامل ہوئے تھے ۔