پاکستان کے خیبر پختونخوا کی ریاستی حکومت نے تاریخی عمارتوں کے تحفظ کے پیش نظر مشہور بالی ووڈ اداکار راج کپور اوردلیپ کمار کے آبائی گھروں کو خریدنے کا فیصلہ کیا ہے ، جو کہ خستہ حال ہیں اور منہدم ہونے کی کگار پر ہیں ۔ خیبر پختونخوا کے محکمہ آثار قدیمہ نے ان دونوں عمارتوں کو خریدنے کیلئے فنڈ دینے کا فیصلہ کیا ہے ، جنہیں قومی ورثہ قرار دیا گیا ہے ۔ یہ دونوں عمارتیں پشاور شہر میں واقع ہیں ۔ ( تصویر کریڈٹ : ٹویٹر ) ۔
محکمہ آثار قدیمہ کے سربراہ ڈاکٹر عبد الصمد خان نے کہا کہ دونوں تاریخی عمارتوں کی قیمت مقرر کرنے کیلئے پشاور کے جوائنٹ کمشنر کو ایک آفیشیل خط بھیجا گیا ہے ، جہاں تقسیم سے پہلے ہندوستانی سنیما کے دو اسٹارس پیدا ہوئے اور بچپن میں پرورش پائی تھی ۔ راج کپور کے آبائی گھر کو کپور حویلی کے نام سے جانا تا ہے جو کہ قصہ خوانی بازار میں واقع ہے ۔ اس کو راج کپور کے دادا نے 1918 سے 1922 کے درمیان تعمیر کروایا تھا ۔ ( تصویر کریڈٹ : ٹویٹر ) ۔
حالانکہ کپور حویلی کے مالک علی قادر نے کہا کہ وہ اس عمارت کو منہدم کرنا نہیں چاہتے تھے ۔ علی نے دعوی کیا کہ اس تاریخی عمارت کے تحفظ کیلئے انہوں نے محکمہ آثار قدیمہ کے افسران سے کئی مرتبہ رابطہ کیا ، جو کہ ایک قومی فخر ہے ۔ عمارت کے مالک نے اس کو حکومت کو بیچنے کیلئے 200 کروڑ روپے کی مانگ کی ہے ۔ ( تصویر کریڈٹ : ٹویٹر ) ۔