پوجا بنرجی نے گزشتہ سال اپریل میں اپنی اور کنال کی ایک پرانی تصویر شیئر کی تھی۔ انہوں نے اسے کیپشن دیا تھا، ’یہ گزشتہ سال کی درگا پوجا سندور کھیلا کی تصویر ہے۔ آج ہماری شادی ہونی تھی، لیکن صورتحال ایسی ہے کہ ہم نے اپنی سبھی تقریب کو منسوخ کردیا ہے۔ حالانکہ ہم نے ایک مہینے پہلے ہی شادی کو رجسٹرڈ کروا لیا تھا، اس لئے ہم آفیشیلی شادی شدہ ہیں اور اب ہم ہمیشہ کے لئے ساتھ ہیں۔ اپنے والدین اور دادا-دادی کے آشیرواد سے، ہمیں اپنی نئی زندگی کی شروعات کرنے کے لئے آپ سبھی کی نیک خواہشات کی ضرورت ہے‘۔ (Instagram/banerjeepuja)
بھوجپوری اداکارہ (Bhojpuri Actress) مونالیسا (Monalisa) عرف انترا بسواس (Antara Biswas) ان دنوں شوہر وکرانت سنگھ راجپوت (Vikrant Singh Rajput) کے ساتھ گوا میں چھٹیوں کا لطف لے رہی ہیں۔ وہ سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں۔ ایسے میں وہاں سے اداکارہ خود سے جڑے اپڈیٹس شیئر کر رہی ہیں۔ گزشتہ رات وہ شوہر کے ساتھ اپنی بیسٹی ٹی وی اداکارہ (Tv Actress) پوجا بنرجی (Puja Banerjee) کی مہندی تقریب (Mehandi Ceremony) میں پہنچی۔ اس دوران ان کی خوبصورتی نے تو محفل ہی لوٹ لی۔ مہندی تقریب کسی اور کی اور سینٹر آف اٹریکشن مونالیسا بن گئیں۔