راکھی ساونت کو ان کے آئٹم نمبرس کے علاوہ بڑبولے پن کیلئے بھی جانا جاتا ہے۔ اپنے اب تک کے کیرئیر میں وہ کئی مرتبہ بیان دے کر تنازع میں پھنس چکی ہیں ۔ گزشتہ طویل عرصہ سے وہ بڑے پردے سے ندارد ہیں ، لیکن جلد ہی چھوٹے پردے پر وہ نظر آنےوالی ہیں۔ وہ راجیو کھنڈیلوال کے سلیبریٹی رئیلٹی شو جذبات میں مہمان بن کر پہنچی ، تو انہوں نے اپنی زندگی کے کئی راز کھولے۔