رئیلیٹی شو بگ باس 14 میں ہفتہ کے ایپی سوڈ کی شروعات سلمان خان سے نہیں بلکہ کامیہ پنجابی کے ساتھ ہوئی ۔ ہفتہ کو شو میڈیا اسپیشل رہا ۔ اس شو کی میزبانی کامیہ پنجابی نے کی ۔ خود کو میڈیا کی بیٹی ماننے والی اداکارہ راکھی ساونت نے پریس کانفرنس میں میڈیا کے سوالات کا سامنا کیا ۔ اس دوران بھی انہوں نے نہ صرف سوالات کے جوابات دئے بلکہ میڈیا اہلکاروں کی کافی تفریح بھی کی ۔ (Photo Credit- @rakhisawant2511/Instagram)
راکھی نے بتایا کہ ہندوستان کا ایک مشہور شخص ہے ، جس نے مجھے دھمکی دی تھی اور کہا تھا کہ اگر میں نے شادی نہیں کی تو وہ مجھے اٹھالے گا ۔ مگر میں نے اس کے بارے میں پولیس میں کوئی شکایت نہیں کی ۔ یہاں تک کہ اگر میں اس شخص کا نام شو میں لوں گی تو وہ مجھے شو سے باہر نکال دے گا ۔ Photo Credit: instagram/@rakhisawant2511