Fact Check : بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت نے سینے پر پاکستانی پرچم لپیٹ کر کروایا فوٹو شوٹ؟
یہ تصویر ٹویٹر اکاونٹ پر اس کیپشن کے ساتھ دکھائی دی کہ یہ ہے رانی ساونت کی سچائی ، خود کو ہندوستانی ہونے کا دعوی کرتی ہیں... ۔ اس پوسٹ کو کرنے والے شخص نے بعد میں اس کو ہٹا دیا ۔ تاہم تصویر جلد ہی وائرل ہوگئی ۔
بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت کا تنازعات سے گہرا رشتہ ہے ۔ وہ اکثر معاملات میں کھل کر بولتی ہیں ، جس کی وجہ سے راکھی کو اکثر تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ حالانکہ راکھی کے کئی حامی بھی ہیں ، جو کسی ہچکچاہٹ کے بغیر ان کی سراہنا کرتے ہیں ۔
7/ 2
لیکن اب اداکارہ ایک نئے تنازع میں پھنس گئی ہیں ۔ حال ہی میں اپنے سینے پر پاکستانی پرچم لپیٹے راکھی ساونت کی تصویریں کافی وائرل ہوئیں ۔
7/ 3
یہ تصویر ٹویٹر اکاونٹ پر اس کیپشن کے ساتھ دکھائی دی کہ یہ ہے رانی ساونت کی سچائی ، خود کو ہندوستانی ہونے کا دعوی کرتی ہیں ۔ اس پوسٹ کو کرنے والے شخص نے بعد میں اس کو ہٹا دیا ۔ تاہم تصویر جلد ہی وائرل ہوگئی ۔
7/ 4
اس تصویر کے بعد ٹویٹر پر راکھی جم کر ٹرول ہونے لگیں ۔ کسی نے مذاق میں پوچھا کہ کیا راکھی بالی ووڈ میں خان کیمپ کو خوش کرنے یا جلد سے جلد پاکستان جانے کی کوشش کررہی ہیں ۔
7/ 5
کچھ نے اس کو غدار کہا تو کچھ کا کہنا تھا کہ ہندوستان سے اس طرح کی حرکت کرنے کیلئے انہیں پاکستان بھیج دیا جانا چاہئے ۔
7/ 6
لیکن حقیقت یہ ہے کہ یہ راکھی کی ایک فلم کا منظر ہے ۔ اداکارہ نے مئی 2019 میں اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر یہ تصویر شیئر کی تھی ۔ فلم کیلئے کیپشن میں لکھا تھا کہ یہ ایک ایسی شخصیت تھی جو تھی تو پاکستانی لیکن ہندوستان سے پیار کرتی تھی ۔
7/ 7
اداکارہ کی ایک پرانی تصویر اور فلم کے سین کو اس طرح سے وائرل کئے جانے پر ابھی تک راکھی ساونت کا کا رد عمل سامنے نہیں آیا ہے ۔