رمضان میں مکہ پہنچے سلیبریٹیز، شوہر کے بغیر ثانیہ مرزا نے کیا عمرہ، حنا خان تو ہوگئیں ٹرول، جانئے کیوں
TV Celebs Umrah In Ramdan: رمضان المبارک کا مقدس مہینہ سایہ فگن ہے ۔ فرزندان توحید عبادات میں مشغول ہیں ۔ عام آدمی سے لے کر ٹی وی اور بالی ووڈ سلیبریٹیز بھی اس ماہ میں عبادات میں مصروف ہیں ۔ کئی ٹی وی سلیبریٹیز رمضان المبارک شروع ہونے سے پہلے اور شروع ہونے کے بعد عمرہ کی ادائیگی کیلئے مکہ مکرمہ پہنچے ہیں ۔
یہ سلیبریٹیز رمضان المبارک میں عمرہ کرنے کیلئے مکہ مکرمہ پہنچے ہیں ۔ ان میں سے ایک تو دوسری مرتبہ عمرہ کرنے کیلئے پہنچی ہیں ۔ ایک اداکارہ عمرہ کیلئے پہنے گئے اپنے کپڑوں کی وجہ سے ٹرول ہورہی ہیں ۔ تصویر: Instagram @realhinakhan/alygoni/mirzasaniar
8/ 2
اداکارہ حنا خان اپنی ماں اور بھائی کے ساتھ عمرہ کی ادائیگی کیلئے پہنچی ہیں ۔ حنا خان دوسری مرتبہ عمرہ کیلئے گئی ہیں ۔ تصویر: Instagram @realhinakhan
8/ 3
حالانکہ حنا خان کو مکہ میں جالی دار کرتا پہننے اور فوٹوشوٹ کروانے کیلئے جم کر ٹرول کیا جارہا ہے ۔ اس پر حنا نے ردعمل ظاہر کیا ۔ انہوں نے کہا کہ نیت دیکھی جاتی ہے ۔ تصویر: Instagram @realhinakhan
8/ 4
علی گونی اور عاصم ریاض اس مقدس ماہ میں عمرہ کرنے کیلئے گئے ہیں ۔ دونوں نے ساتھ میں تصویر بھی شیئر کی ہیں ۔ تصویر: Instagram @alygoni
8/ 5
علی گونی نے مکہ میں تصویر کیلئے پوز دئے ۔ علی نے عبادت کے دوران کافی پرسکون اور خوش نظر آئے ۔ تصویر: Instagram @alygoni
8/ 6
عاصم ریاض کے چہرے پر بھی سکون دیکھنے کو مل رہا ہے ۔ عاصم نے بھی فوٹو کیلئے پوز دئے ۔ تصویر: Instagram @asimriaz77.official
8/ 7
ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا بھی بیٹے کے ساتھ عمرہ کرنے کیلئے مکہ مکرمہ پہنچیں ۔ انہیں برقع میں دیکھا گیا ۔ تاہم ان کے ساتھ شوہر شعیب ملک نہیں تھے ۔ تصویر: Instagram @mirzasaniar
8/ 8
ثانیہ مرزا بچوں کے ساتھ فوٹو کیلئے پوز دئے ۔ انہوں نے رمضان المبارک میں عمرہ کیا ۔ تصویر: Instagram @mirzasaniar