بھوجپوری کوئن رانی چٹرجی (Bhojpuri Queen Rani chatterjee) سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں اور وہ خود سے متعلق اپڈیٹس انسٹا گرام پر فینس کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں۔ ایسے میں اب انہوں نے اپنی اپ کمنگ ویب سیریز ‘پکڑوا بیاہ‘ (pakadauaa viyah) کے سیٹ سے کچھ تصاویر شیئر کی ہے، جس میں ان کا شاندار لُک دیکھنے کے لئے مل رہا ہے۔
سوشل میڈیا پر سامنے آئی تصاویر میں رانی چٹرجی کو بلیک رنگ کے آوٹ فٹ میں دیکھا جاسکتا ہے۔ اس میں وہ بلیک رنگ کے آوٹ فٹ میں دیکھا جاسکتا ہے۔ اس میں وہ بلیک لہنگے میں نظر آرہی ہیں اور اپنی بہترین ادائیں دکھاتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔ ایک تصویر میں تو اداکارہ کو اپنا بیک فلانٹ کرتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے، جس میں ان کی کمال کی خوبصورتی دیکھنے کے لئے مل رہا ہے۔
رانی چٹرجی کے پوسٹ (Rani chatterjee Instagram Post) سے ایک بات تو ظاہر ہے کہ ویب سیریز ’پکڑوا بیاہ‘ میں وہ انکش راجا (Ankush Raja)، رکشا گپتا (Raksha Gupta)، انارا گپتا (Anara Gupta) کے علاوہ رانی بھی نظر آئیں گی۔ جانکاری کے مطابق، اس میں ان کی اسپیشل اپیئرنس ہونے والی ہے، جس میں اداکارہ کو ایک آئٹم نمبر (Rani chatterjee Item Number) کرتے ہوئے دیکھا جائے گا۔
بھوجپوری ویب سیریز ‘پکڑوا بیاہ‘ (Bhojpuri Web series Pakadauaa Biyah) کے ڈائریکٹر وکاس تیواری ہیں۔ اسے او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز کیا جائے گا۔ اگر اس کی کاسٹ کی بات کریں تو اس میں انکش راجا، رکشا گپتا، انارا گپتا کے علاوہ پوجا تیواری، رنبھا سہنی، ونیت وشال، وی آئی بی بجیندر، وشنو شنکر بیلو، اوپی کشیپ اور اویناش پانڈے اہم کردار میں دکھائی دینے والے ہیں۔