உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    بریک اپ کے 7 ماہ بعد رانی چٹرجی نے ’عشق‘ کو لے کر دیا مشورہ، بتایا ’دھوکے بازوں سے کیسے بچ سکتے ہیں‘

    بھوجپوری کی کوئن (Bhojpuri Actress) کہی جانے والی اداکارہ رانی چٹرجی (Rani Chatterjee) فلموں کے ساتھ ساتھ اپنی ذاتی زندگی (Rani Chatterjee Pesonal life) اور بیباکی سے متعلق کافی سرخیوں میں رہتی ہیں۔ ایسے میں اب انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی تصاویر شیئر کی ہے اور اسے شیئر کرنے کے ساتھ ہی اداکارہ لوگوں کو ’عشق‘ کو لے کر مشورہ بھی دیا ہے۔ انہوں نے یہ مشورہ 7 ماہ کے بعد دیا ہے۔