رنویر سنگھ (Ranveer Singh) فوٹو گرافرس میں 'بابا' کے نام سے مشہور ہیں۔ اکثر جب بھی پیپراجی انہیں دیکھتے ہیں، وہ انہیں 'بابا' کہہ کر پکارتے ہیں۔ رنویر سنگھ ان دنوں ٹی وی پر دی بگ پکچر The Big Picture کی میزبانی کرتے نظر آ رہے ہیں۔ اداکار نے سال 2022 کا پہلا دن شاندار طریقے سے گزارا۔ انہوں نے اپنے سال کے پہلے دن کی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں جنہیں دیکھنے کے بعد ان کی اہلیہ اور اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے ان پر سوال کھڑے کر دئے ہیں۔ فوٹو کریڈٹ-@ranveersingh/Instagram
ان تصاویر کو مداحوں نے بے حد پسند کیا ہے۔ نہ صرف مداح بلکہ مشہور شخصیات بھی تصاویر پر فدا ہو رہے ہیں۔ منیش ملہوترا، ریمو ڈی سوزا سمیت کئی مشہور شخصیات نے رنویر کی ساحل سمندر کی تصاویر پر فائر ایموجی کے ساتھ اپنا ردعمل دیا ہے۔ لیکن ان تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے رنویر نے ایک بڑی غلطی کر دی ۔ انہوں نے ان تصاویر کا کریڈٹ نہیں دیا ، جس کو دیپیکا پڈوکون نے نوٹس کرلیا۔
سپر ہٹ فلم 'اوم شانتی اوم' سے بالی ووڈ میں قدم رکھنے والی مشہور اداکارہ دیپیکا پڈوکون ان دنوں کافی سرخیوں میں ہیں۔ فینس نے 'اوم شانتی اوم' میں ان کی اداکاری اور انداز کو کافی پسند کیا تھا ۔ اس فلم سے دیپیکا ایک ہی جھٹکے میں سب کی پسندیدہ بن گئیں ۔ اب وہ اپنی گلیمرس تصاویر اور اسٹائل سے فینس کو دیوانہ بنا رہی ہیں ۔ حال ہی میں ان کی کچھ تصاویر وائرل ہورہی ہیں ، جس میں وہ کافی خوبصورت لک میں نظر آرہی ہیں ۔(Image: Instagram)