உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    رنویر سنگھ کو ہے سلمان خان کی طرح باڈی دکھانے کا شوق، تصاویر دیکھ کر مداحوں نے کہی یہ بات

    رنویر سنگھ (Ranveer Singh) نے جب اپنی تازہ ترین تصاویر انسٹا گرام پر شیئر کیں، تو ان کے مداح کافی ایکسائیٹیڈ ہوگئے۔ دراصل، انہوں نے سلمان خان (Salman Khan) کی طرح اپنی کچھ شارٹ لیس تصاویر (Ranveer Singh Shirtless pics) شیئر کی ہیں، جس میں ان کا زبردست انداز لوگوں کو دیوانہ بنا رہا ہے۔ وہ سلمان خان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے نظر آرہے ہیں، جنہیں اپنی باڈی دکھانے کا ہمیشہ سے شوق رہا ہے۔