مشہور امریکی پاپ اسٹار (American Pop Star) ریحانہ (Rihanna) جلد ہی خوشخبری دینے والی ہیں۔ ان دنوں وہ اپنے حمل سے بھرپور لطف اندوز ہو رہی ہیں۔ پاپ اسٹار جلد ہی اپنے بوائے فرینڈ اور ریپر ایس ایس پی راکی کے ساتھ نئے مہمان کا شاندار استقبال کریں گی۔ ریحانہ کی بیبی بمپ کے ساتھ ان دنوں بہت سی تصویریں وائرل ہو رہی ہیں، حال ہی میں ریحانہ نے بے بی بمپ کو فلانٹ کیا اور اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ زبردست پوز دیا۔ اب انہوں نے فرنٹ اوپن بلیک ٹاپ میں بے بی بمپ فلانٹ کیا ہے جس کی تصاویر کافی وائرل ہو رہی ہیں۔
ریحانہ اور ریپر راکی (ASAP Rocky) ان دنوں اپنے پہلے بچے کے لیے کافی پرجوش ہیں۔ حال ہی میں وائرل ہونے والی تصویر میں سنگر نے ٹائیٹ جیگنگز کے ساتھ فرنٹ اوپن بلیک ٹاپ پہنا ہوا ہے۔ سامنے کی طرف سے اوپر ایک ڈوری ہے۔ اس کے ساتھ ریحانہ نے کالی ٹوپی پہن رکھی ہے۔ ریحانہ کا بے بی بم سامنے سے صاف دکھائی دے رہا ہے۔
انٹرنیشنل پاپ اسٹار ریحانہ ہندوستان میں چل رہے کسان آندولن پر ٹوئٹ کرنے کے بعد سرخیوں میں چھائی تھیں۔ ریحانہ نے کسان آندولن کی حمایت میں ٹوئٹ کیا تھا جس کے بعد کئی شخصیات نے ان کی تعریف کی تو انہیں بہت ساری تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑ ا تھا۔ ہندوستانی کرکٹروں نے بھی اس موضوع کو لے کر ٹوئٹ کئے ہیں، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ریحانہ اور کرکٹ کا راشتہ پرانا ہے۔ تصویر کریڈٹ: (badgalriri/Instagram)
پاپ اسٹار ریحانہ ویسٹ انڈیز کے کرکٹر کریگ بریتھ ویٹ کی اسکول میٹ اور کارلوس بریتھ ویٹ کی کلاس میٹ رہ چکی ہیں۔ آئی سی سی ونڈے عالمی کپ 2019 کے دوران سری لنکا کے خلاف ایک میچ کے دوران ریحانہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم کی حمایت کرنے اسٹیڈیم پہنچی تھی۔ یہاں انہیں ٹیم کے سبھی کھلاڑیوں کے ساتھ وقت گزارا اور تصویر بھی کھنچوائی تھی۔ تصویر کریڈٹ: (Windies Cricket/Twitter)
بہت کم لوگ یہ بات جانتے ہیں کہ ریحانہ اور کارلوس بریتھ ویٹ کلاس میٹ رہ چکے ہیں۔ ان دونوں نے درجہ اول (پہلی کلاس) سے لے کر چار تک ایک ساتھ پڑھائی کی ہے۔ کارلوس اور ریحانہ نے بارباڈوس کے کومبر میرے اسکول میں پڑھائی کی ہے۔ عالمی کپ کے دوران ریحانہ کارلوس بریتھ ویٹ کو چیئر کرتے ہوئے بھی نظر آئی تھیں۔ تصویر کریڈٹ: (KKR/Twitter)
ریحانہ ویسٹ انڈیز کے ٹسٹ اوپنر کریگ بریتھ ویٹ کی اسکول میٹ بھی رہی ہیں۔ انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق، اسکول کے دنوں میں ریحانہ نے کریگ کو بلی ہونے سے بچایا تھا۔ ریحانہ اور کریگ کے درمیان بچپن سے ہی خاص بانڈ تھا۔ اسکول کے دنوں میں ان ددونوں کے ڈیٹنگ کی خبریں بھی تھیں۔ تصویر کریڈٹ: (ICC/Twitter)
کریگ بریتھ ویٹ بچپن میں تھوڑے شرمیلے اور دبو قسم کے تھے، جس کا نتیجہ یہ تھا کہ اکثر اسکول کے دوسرے طلبا انہیں بلی کرتے تھے۔ خاص طور پر اسکول بس میں انہیں اکثر نشانہ بنایا جاتا تھا، لیکن ان کے پاس ایک دوست تھی، جو ہمیشہ ان کی مدد کو تیار رہتی تھی اور یہ دوست تھی۔ تصویر کریڈٹ: (badgalriri/Instagram)
ریحانہ، کریگ بریتھ ویٹ سے چار سال سینئر تھیں، لیکن وہ انہیں بلی کرنے والے طلبا سے بچانے کے لئے ہمیشہ وہاں رہتی تھیں، جو بھی کریگ بریتھ ویٹ کو پریشان کرتا تھا، ریحانہ اس کی سخت مذمت کرتی تھیں۔ ریحانہ دوسرے بچوں کے پرینکس سے کریگ کو بچانے کے لئے انہیں اپنی گود میں بٹھاتی تھیں۔ وہ ان شیطان طلبا کی پٹائی بھی کرتی تھیں، جو کریگ بریتھ ویٹ کو پریشان کرتے تھے۔ تصویر کریڈٹ: (badgalriri/Instagram)ر
کارلوس اور ریحانہ اکثر ایک دوسرے کی تعریف کرتے رہتے ہیں اور کھنچائی بھی کرتے ہیں۔ کارلوس نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ ڈانس فین آف میں ریحانہ کو ہرا سکتے ہیں، جس اسکول میں ریحانہ اور کارلوس پڑھے ہیں، اس اسکول نے ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کو کئی کرکٹر دیئے ہیں۔ تصویر کریڈٹ: (badgalriri/Instagram)
ریحانہ کی نیٹ ورتھ 60 کروڑ امریکی ڈالر یعنی تقریباً 44 ارب روپئے ہے۔ انہوں نے اب تک 9 گریمی ایوارڈ حاصل کئے ہیں۔ وہ 13 امریکی میوزک ایوارڈ، 12 بلبورڈ میوزک ایوارڈ اور 6 گنیز ورلڈ ریکارڈ جیت چکی ہیں۔ ریحانہ پریسیڈنشیل ایوارڈ سے سرفراز ہوچکی ہیں۔ انہیں ’ایسوسی ایشن فار دی ایڈوانسمنٹ آف کلرڈ پیپل ایمیج ایوارڈس’ میں سرفراز کیا جاچکا ہے۔ (badgalriri/Instagram)