عامر خان کے باڈی گارڈ رہ چکے مشہور اداکار نے کھولے یہ بڑے راز، عامر خان کو لیکرکہی بڑی بات
اپنی اس کہانی کے بارے میں رونت رائے نے خود ہی بتایا ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا جب وہ عامر خان (Aamir Khan) کے باڈی گارڈ Bodygaurd) کے طور پر کام کرتے تھے تو اس دوران انہوں نے کیا کچھ سیکھا۔

ممبئی: بالی ووڈ انڈسٹری (Bollywood Industries) میں آنے والے آؤٹ سائیڈرس کے جدوجہد کی کہانی آپ نے کئی مرتبہ سنی ہوگی۔ سالوں کی محنت اور سخت مقابلوں کو پار کرکے کئی ایکٹرس نے اپنے ٹیلنٹ کے بل پر شہرت حاصل کی ہے۔ وہیں ایسے ہی ایک اداکار ہیں رونت رائے۔ رونت عامر خان کے باڈی گارڈ بھی رہ چکے ہیں۔

رونت رائے (Ronit Roy) نے پہلے ٹی وی پر ایک سے بڑھ کر ایک کردار ادا کئے اور لوگوں کے دلوں میں جگہ بنائی۔

اپنی اس کہانی کے بارے میں رونت رائے نے خود ہی بتایا ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا جب وہ عامر خان (Aamir Khan) کے باڈی گارڈ Bodygaurd) کے طور پر کام کرتے تھے تو اس دوران انہوں نے کیا کچھ سیکھا۔

اس کے بعد انہوں نے ایسی بہت سی فلموں میں کام کیا جن کی نقادوں نے تعریف کی۔ اسی دوران ، عامر خان کے باڈی گارڈ کی حیثیت سے کام کرنے سے لے کر جونیئر آرٹسٹ کہلانے تک ، کام کی غیر یقینی صورتحال سے لیکر منشیات کی لت کی جدوجہد تک ، رونت کو ہر مشکل کا سامنا کرنا پڑا۔ اس کے بارے میں انہوں نے پنک وِلا سے بات کی ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اسٹارڈم کیسے وہ سے کیسے بہک گئے تھے۔ (فوٹو کریڈٹ- @ رونٹ بوس رائے / انسٹاگرام)۔

رونت نے بتایا، 'میں ایک اسٹار بننا چاہتا تھا۔ میں نے سوچا کہ میں اداکار بننا چاہتا ہوں لیکن 15 سالوں میں مجھے معلوم ہوا کہ میں ممبئی اسٹار ہی بننے آیا ہوں۔ میں وہ بڑی کاریں چاہتا تھا اور لڑکیاں میرا نام چیخ کر پکاریں۔ سنانا چاہتی تھیں۔ (فوٹو کریڈٹ- @ رونٹ بوس رائے / انسٹاگرام)۔

<br />رونت نے آگے کہا کہ 'پھر جب میں فلاپ ہوا تو سب اچھے کیلئے ہوا۔ میں نے 5-6 سال تک کام نہیں کیا۔ تب میں نے محسوس کیا کہ اداکار ہونے کا اسٹارڈم سے کوئی لینا۔دینا نہیں ہے۔<br />(فوٹو کریڈٹ- @ رونٹ بوس رائے / انسٹاگرام)۔

رونت نے مزید کہا - 'خوش قسمتی سے میں نے عامر خان کے لئے دو سال کام کیا۔ میں ان کا باڈی گارڈ تھا۔ میں نے اپنی کمپنی اس لئے شروع کی تھی کہ میرے پاس کوئی کام نہیں تھا۔ خوش قسمتی سے مجھے عامر خان کے ساتھ وقت گزارنے کا موقع ملا۔ میں نے سیکھا کہ کام کرنے کیلئے لگن۔ محنت کرنے کیا ہوتی ہے۔ عامر خان نے میری کافی مدد کی۔ انہوں نے میرے لئے وہ کھڑکیاں کھول دیں۔ اس کے بعد میں نے بڑی کاروں اور اپارٹمنٹس کا خیال رکھنا چھوڑ دیا۔ میں اپنی کرافٹ سیکھنا چاہتا تھا۔ (فوٹو کریڈٹ- @ رونٹ بوس رائے / انسٹاگرام)۔

خوش قسمتی سے ایکتا کپور اس وقت میری زندگی میں دو بڑے شو لے کر آئیں اور میں اب بھی سیکھ رہا ہوں ، یہ سلسلہ آج بھی جاری ہے '۔

رونت نے مزید بتایا کہ انڈسٹری میں انہیں کس طرح کی باتیں سننی پڑیں۔ انہوں نے کہا- 'ایک بار میرے منیجر کو کہا گیا کہ ہم رونت رائے کو کیوں کاسٹ کریں؟ ان سے بہتر تو جونیئر آرٹسٹ ہیں۔ مجھے اس وقت سمجھ نہیں آیا تھا لیکن آج میں سمجھ گیا کہ ان کے کہنے کا کیا مطلب تھا اور یہ واقعی تکلیف دہ تھا۔

حالانکہ اس شخص نے میرے لئے اچھا ہی کیا۔ دو سال پہلے ، اسی شخص نے مجھے سامنے سے آکر فلم آفر کی تھی۔۔ میں نے اس فلم کو رجیکٹ کردیا کیونکہ وہ خراب تھی<br />(فوٹو کریڈٹ- @ رونٹ بوس رائے / انسٹاگرام)۔

انہوں نے اس انٹرویو میں یہ بھی بتایا کہ 'میں دوسرے راستوں پر بھی گیا۔ میں نے کبھی ڈرگس نہیں لی لیکن ہاں مجھے شراب پینے کی لت لگ گئی تھی۔ جب میرے پاس کام نہیں تھا ، تو میں نے شراب چھوڑ دی اور میں خود کو ڈھونڈنا چاہتا تھا۔ میں نے ورزش کرنا شروع کی جب میں 90 کلو کا تھا۔ جیسا کہ میں نے کہا ، زندگی آپ کو بہت کچھ سکھاتی ہے۔ بہت سارے لوگ آپ کی مدد کے لئے آگے آتے ہیں ، لیکن آپ کو اپنی جنگ خود لڑنی ہوگی ، میں نے بھی وہی ہی کیا۔ (فوٹو کریڈٹ- @ رونٹ بوس رائے / انسٹاگرام)۔