اداکار سیف علی خان اور اداکارہ امرتا سنگھ کی بیٹی سارہ علی خان آج بالی وڈ کا معروف چہرہ بن گئی ہیں۔ سارہ اپنے ببلی اسٹائل کی وجہ سے سب کی پسندیدہ ہیں۔ آج سارہ کے لیے ایک خاص دن ہے ، کیونکہ اداکارہ آج اپنی سالگرہ منا رہی ہیں۔ پچھلے سال ، اپنی فلموں کے علاوہ سارہ منشیات کے معاملے پر سرخیوں میں رہی تھں۔ ان کی سالگرہ کے موقع پر جانیں ان سے جڑے قصے۔
پٹودی خاندان کی بیٹی اور سیف علی خان (Saif Ali Khan) اور امرتا سنگھ (Amrita Singh) کی لاڈلی سارہ علی خان سوشل میڈیا (Social Media) پر کافی سرگرم رہتی ہیں۔ مداحوں کے ساتھ اکثر وہ ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے کچھ تصاویر اور ویڈیو کو شیئر کیا ہے، جس کا کیپشن لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرا رہی ہے۔ تصویر کریڈٹ: @saraalikhan95/Instagram