فلم بھوت پولیس (Bhoot Police)' ہاٹ اسٹار پر رلیز ہو چکی ہے اور لوگوں کو یہ فلم پسند بھی آرہی ہے۔ اسی فلم کے پرموشن کیلئے بھوت پولیس کی ٹیم دا کپل شرما شول پر پہنچی۔ وہیں سیف علی خان بھی ٹیم کے ساتھ نظر آئے۔ سیف علی خان کو کپل شرما سے یہ کہتے ہوئے سنا گیا کہ انہیں مہنگی شادیوں سے ڈر لگتا ہے۔ وہیں سیف نے اپنی اور کرینہ کی شادی یاد کی اور مزیدار واقعہ شیئر کیا۔
شہور کامیڈین کپل شرما (Kapil Sharma) گزشتہ کئی سالوں سے اپنے کامیڈی شو 'دا کپل شرما شو' (The Kapil Sharma Show)’ کے ذریعے لوگوں کو خوب ہنسا رہے ہیں۔ لوگ کپل کا یہ شو بہت پسند کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ کپل کے اس شو کو آڈینس کی جانب سے بہت زیادہ پیار ملتا ہے۔ اس شو پر ایک بار پھر سے دھماکہ ہونے والا ہے جب اگلے ہفتے فلم 'بھوت پولیس' کی ٹیم شو پر پہنچے گی جس میں سیف علی خان، یامی گوتم اور جیکلین فرنانڈیز شو میں شامل ہوں گے۔
وہیں حال ہی میں اب آنے والے شو کے ایپی سوڈ کا پرومو ویڈیو یوٹیوب پر شیئر کیا گیا۔ پرومو میں دکھایا گیا ہے جب کپل شرما بالی وڈ اداکار سیف علی خان سے پوچھتے ہیں کہ انہوں نے لاک ڈاؤن میں کیا کیا۔اس پر سیف نے جو جواب دیا اسے سن کر کپل شرما ہنس پڑے۔ دراصل ، سیف نے بتایا کہ انہوں نے پہلے لاک ڈاؤن میں فرینچ اور کھانا پکانا سیکھا اور دوسرا لاک ڈاؤن میں بچہ۔ بتادیں کہ سیف اور کرینہ کے دوسرے بیٹے کا نام جہانگیر ہے جن کا جنم سال 2021 فروری میں پیدا ہوا تھا۔
حال ہی میں یہ دونوں ایک بار پھر اپنے چھوٹے بیٹے کے نام کو لیکر ٹرولر کے نشانے پر آگئے تھے ان کے چھوٹے بیٹے کا نام جہانگیر جیسے ہی سامنے آیا تو سوشل میڈیا پر اس کے لیے بہت منفی تبصرے کیے گئے۔ حال ہی میں انہوں نے بتایا کہ وہ ٹرولنگ کے بارے میں کیا سوچتے ہیں۔ پہلی بار سیف نے اس معاملے پر اپنی خاموشی توڑ دی ہے۔
انہوں نے کہا، ہم ہمارا ٹیکس بھرتے ہیں، ہم لیگل لوگ ہیں اور لوگوں کو اینٹرٹین کرنے کیلئے سخت محنت کرتے ہیں۔ ہم اچھا کرتے ہیں اور ہم دنیا میں پازیٹوٹی کیلئے اپنا اماؤنٹ دیتے ہیں ان لوگوں پر کمینٹ کرنا جو نگیٹوٹی پھیلا رہے اور تقسیم کر رہے واقعی ہم اس کے لائق نہیں ہیں۔ میں کوشش کرتا ہوں منفی کمینٹ نہ پڑھوں، کسی اور چیز پر فوکس کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔
کرینہ کپور اور سیف علی خان کے پہلے بیٹے تیمور علی خان کا نام کافی تنازعات میں تھا ۔ اب ان کے دوسرے بیٹے جہانگیر کا نام بھی تنازع کی زد میں آگیا ہے۔ شاید اسی خوف کی وجہ سے کرینہ نے ابھی تک اپنے دوسرے بیٹے کا اصل نام ظاہر نہیں کیا تھا ۔ کرینہ نے اس سال فروری میں اپنے دوسرے بیٹے کو جنم دیا تھا ۔ تصویر : nstagram/sabapataudi
کرینہ نے اپنے دوسرے بیٹے کو سرخیوں سے دور رکھا ہے ، لیکن جب سے ان کا اصل نام سامنے آیا ہے ، اداکارہ کو ٹرول کیا جا رہا ہے ۔ اس ہنگامے کے درمیان کرینہ کی بھابھی صبا علی خان ان کے دفاع کے لیے آگے آئی ہیں ۔ انہوں نے اپنے ہی انداز میں لوگوں کو جواب دیا ہے ۔ انہوں نے انسٹاگرام اسٹوری پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے ، جس میں لکھا ہے کج 'نام میں کیا ہے؟ پیار کرو ، جینے دو اور جانے دو۔ بچے خدا کی نعمت ہیں ۔ تصویر : Instagram/sabapataudi
خایل رہے کہ کرینہ کپور اور سیف علی خان کے پہلے بیٹے تیمور علی خان اپنی پیدائش سے ہی سرخیوں میں ہیں ۔ جب جوڑے نے اپنے بڑے بیٹے کے نام کا اعلان کیا تو کافی تنازع پیدا ہوگیا تھا ۔ تیمور لائم لائٹ میں بنے رہے ہیں ، لیکن یہ جوڑا اپنے دوسرے بیٹے کے ساتھ ایسا نہیں چاہتا تھا ، اس لیے دونوں اپنے چھوٹے بیٹے کو میڈیا کی نظروں سے دور رکھا ہے ۔ تصویر : Instagram/kareenakapoorkhan
بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور خان نے ہفتہ کو انسٹاگرام پر اپنے دوسرے بیٹے جہانگیر علی خان کے ساتھ ایک پیاری سے تصویر شیئر کی ہے ۔ جہانگیر علی کو پیار سے لوگ جیہہ بلاتے ہیں ۔ آج جیہہ چھ مہینے کا ہوگیا ہے ۔ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کرینہ جہانگیر کو گود میں اٹھائے ہوئے ہیں اور ان کے سر پر کس کررہی ہیں ۔ تصویر : Instagram @kareenakapoorkhan