ٹی وی کی سب سے زیادہ مقبول بہو ساکشی تنور کس طرح بنیں دنگل میں عامر کی بیوی
چھوٹے پردے کی مقبول بہو ساکشی تنور فلم 'دنگل' میں عامر خان کی بیوی کے کردار میں ہیں۔

چھوٹے پردے کی مقبول بہو ساکشی تنور فلم 'دنگل' میں عامر خان کی بیوی کے کردار میں ہیں۔ اپنی سنجیدہ اداکاری کے لئے مشہور ساکشی کی یہ دوسری فلم ہے۔ چھوٹے پردے سے بڑے پردے کا سفر طے کرنے کے لئے ساکشی کو سخت محنت کرنا پڑی۔ الور کے چھوٹے سے شہر کی ایک لڑکی کس طرح بنیں ایک کامیاب اداکارہ۔ (فلم اسٹل)۔

راجستھان کے الور میں پیدا ہوئیں ساکشی نے اپنے کیریئر کی شروعات دوردرشن میں بطور اینکر کی تھی۔ ساکشی کو حقیقی شناخت ملی ایکتا کپور کے سیریل 'کہانی گھر- گھر کی' سے۔

'کہانی گھر گھر کی' میں پاروتی کا کردار نبھا کر ساکشی پورے ملک میں مشہور ہو گئیں۔ لوگوں کی یہ تمنا ہوتی تھی کہ ان کی بہو بھی پاروتی کی طرح ہو۔ تقریبا 8 سالوں تک یہ شو ٹی وی پر چلا اور ہٹ رہا۔

کئی سیریلوں میں کام کرنے کے بعد 2011 میں ساکشی 'بڑے اچھے لگتے ہیں' میں نظر آئیں۔ اس شو میں ساکشی اور رام کپور کی جوڑی کو لوگوں نے خوب پسند کیا۔

فلم 'دنگل' میں عامر کی بیوی کے رول کے لئے جب ساکشی کو آفر ملا تو انہیں خود ہی اس بات پر یقین نہیں ہوا۔ پہلی بار جب ساکشی کے پاس اس رول کے لئے فون آیا تو انہیں لگا کہ کوئی ان کے ساتھ مذاق کر رہا ہے۔

ساکشی کو جب پہلی بار عامر خان نے آڈیشن کے لئے بلایا تو انہیں لگا کہ ان کا سلیکشن تو ہوگا نہیں اور انہوں نے بغیر کسی تیاری کے ہی آڈیشن دے دیا۔ جب ساکشی کا سلیکشن ہو گیا تو انہیں خود یقین نہیں ہوا کہ وہ اس فلم کا حصہ بنیں گی۔

ویسے ساکشی تنور کو اس فلم میں لینے کا خیال عامر کی ماں کی وجہ سے آیا۔ دراصل عامر کی ماں ساکشی کے سیریل دیکھتی تھیں اور انہیں کافی پسند کرتی تھیں۔ انہوں نے ہی ساکشی کو فلم میں لینے کا مشورہ دیا تھا۔