Sana Khan Pregnant : بالی ووڈ کو ہمیشہ کے لیے الوداع کہہ دینے والی بگ باس فیم اداکارہ ثنا خان نے چند سال قبل اعلان کیا تھا کہ وہ اللہ کے راستے پر چلنے کے لیے شوبز کی دنیا کو خیرباد کہہ دیا ہے ۔ اس کے بعد اداکارہ نے خفیہ طور پر مفتی انس سید سے شادی کرلی اور پھر سوشل میڈیا پر شادی کا اعلان کیا تھا۔ (Photo: @sanakhaan21/Instagram)
حال ہی میں ثنا نے یہ بھی انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے اس گلیمر ورلڈ کو الوداع کیوں کہا؟ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ انہیں بہت بڑے ٹی وی ریئلٹی شو کا آفر آیا تھا،لیکن تب تک وہ فیصلہ کرچکی تھیں کہ اب انہیں اس راہ پر نہیں چلنا ہے۔ ایسے میں سال 2020 میں انہوں نے ایکٹنگ کی دنیا سے ہمیشہ کے لیے وداعی لے لی۔
ثنا خطروں کے کھلاڑی کے 6ویں سیزن میں نظر آئی تھیں۔ فلم میکر روہت شیٹی نے اس شو کو ہوسٹ کیا تھا۔ اس سیزن میں ثنا 9ویں مقام پر رہی تھیں۔ اس کے بعد اگلے سیزن میں بھی انہیں بلایا گیا تھا۔ جب ثنا کو خطروں کے کھلاڑی سیزن 10 کے لیے رابطہ کیا گیا تو، انہوں نے اس شو کا آفر قبول کرنے سے انکارکردیا تھا۔ انہوں نے میکرس کو یہ کہہ کر ٹال دیا کہ وہ اس شو کا تو کیا اس انڈسٹری کا ہی حصہ نہیں بننا چاہتی ہیں۔ ثنا کہتی ہیں کہ انہوں نے ایسا اس لیے کہا کیونکہ تب تک وہ ایک فیصلہ لے چکی تھیں اور مذہبی راستے پر چل پڑی تھیں ۔
ثنا نے بتایا-2019 بہت ہی مشکل تھا۔ رمضان کا مہینہ تھا، اس مہینے کے آخر میں مجھے عجیب چیزیں دکھائی دینے لگی تھیں۔ مجھے جلتی ہوئی قبریں نظر آتی تھیں، میں اکیلی چلاتی ہوئی، مدد مانگتی ہوئی نظر آتی تھی۔ میں راتوں میں سو نہیں پاتی تھی کیونکہ مجھے ڈر لگتا تھا۔ بعد میں میں سوچتی تھی کہ یہ تو خواب ہے۔ ہفتہ بھر میرے ساتھ یہ ہوتا رہا۔ کرتے کرتے 10 دن گزر گئے۔ اس کے بعد میرے اندر تبدیلی ہونے لگی۔ میں نے یہ کسی سے بھی شیئر نہیں کیا کیونکہ آپ کسی کو خود کو جج کرنے کا موقع نہیں دینا چاہتے۔ اس کے بعد ثنا کی لائف اسٹائل میں تبدیلی آنے لگی اور کچھ وقت بعد انہوں نے ٹی وی کو بھی ہمیشہ کے لیے چھوڑ دیا۔ ثنا نے یہ بھی بتایا تھا کہ اگر وہ خطروں کے کھلاڑی شو کے آفر کو قبول کرلیتی تو بھی انس کو کوئی پریشانی نہیں ہوتی، کیونکہ انہوں نے خود یہ بات کہی تھی۔ لیکن اس کے برعکس ثنا نے اس آفر کو ٹھکرادیا تھا۔