بگ باس (Bigg Boss 6) کی کنٹسٹینٹ اور بالی ووڈ اداکارہ ثنا خان (Sana Khan) نے اداکاری کی دنیا کو چھوڑنے کے بعد (21 نومبر ) کو نکاح کر لیا تھا۔ اداکارہ نے انسانیت کی خدمت کرنے کے لئے بالی ووڈ چھوڑنے کا اعلان کیا تھا ۔ اس کے بعد اچانک اداکارہ ثنا خان نے مفتی انس سید (anas sayed) سے سورت میں (nikah) کنبے کی موجودگی میں نکاح کرلیا جس کی ویڈیو اور تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ تصویر: انسٹاگرام @sanakhaan21۔
ہاتھوں پر مہندی اور ڈھیر سارے زیور پہنے دلین کے لباس میں ثنا بیحد خوبصورت لگ رہی ہیں۔ ثنا نے اس تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا ہے، اللہ کی خاطر ایک۔دوسرے سے پیار کیا، اللہ کی خاطر ایک دوسرے سے نکاح کیا، اللہ ہمیں اس دنیا میں ایک بنئاے رکھے اور ہمیں جنت میں پھر سے ملائے۔ تصویر: انسٹاگرام @sanakhaan21۔
ممبئی۔ بگ باس۔6 (Bigg Boss 6) کی کنٹیسٹنٹ اور بالی ووڈ اداکارہ ثنا خان (Sana Khan) نے اداکاری کیرئیر چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شئیر کیا ہے جس میں انہوں نے اپنے بالی ووڈ چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔ یعنی اب ثنا خان (Sana Khan bids Goodbye to Showbiz) بھی زائرہ وسیم کی راہ پر چل پڑی ہیں۔ تصویر: انسٹاگرام۔
اداکارہ ثنا خان کے اس اعلان کے بعد فینس کافی دکھی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ثنا خان نے اپنی پرانی تصویریں بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ہٹادی ہیں۔ اداکارہ کے انسٹاگرام پر بس اب ان کی نئی تصویریں ہی ہیں جس میں وہ حجاب پہنے نظر آرہی ہیں۔ یعنی کبھی بولڈ اوتار کو لیکر سرخیوں میں رہنے والی ثنا خان نے اب اپنا لک بالکل بدل لیا ہے۔ instagram/@sanakhaan21
اپنے پوسٹ میں ثنا نے لکھا۔ ' بھائیو اور بہنوں، اب میں اپنی زندگی کے سب سے اہم موڑ پر آ گئی ہوں اور آپ سے بات کر رہی ہوں۔ میں سالوں سے فلم انڈسٹری میں زندگی گزار رہی ہوں۔ ایک عرصے سے مجھے ہر طرح کی شہرت، عزت اور دولت ملی۔ مجھے یہ سب اپنے چاہنے والوں سے ملا، جس کے لئے میں ان کی شکرگزار ہوں'۔ (photo credit: instagram/@sanakhaan21)
ثنا آگے لکھتی ہیں۔ ' لیکن اب کچھ دن سے یہ احساس مجھ پر قبضہ جمائے ہوئے ہے کہ دنیا میں آنے کا مقصد کیا صرف یہ ہے کہ وہ دولت اور شہرت کمائے؟ کیا اس کا یہ فرض نہیں ہوتا کہ وہ اپنی زندگی میں ان لوگوں کی خدمت کرے جو بے آسرا اور بے سہارا ہیں؟ کیا اسے یہ نہیں سوچنا چاہئے کہ موت کسی بھی وقت آ سکتی ہے اور مرنے کے بعد اس کا کیا بننے والا ہے۔ ان دو سوالوں کے جواب میں مدت سے تلاش کر رہی ہوں۔ خاص کر دوسرے سوال کا جواب کہ مرنے کے بعد میرا کیا ہو گا'؟ instagram/@sanakhaan21