ثنا خان نے انسٹاگرام اکاونٹ پر اپنے شوہر مفتی انس سعید کے ساتھ فوٹو شئیر کی ہے۔ فوٹو میں مفتی انس سفید رنگ کی شیروانی میں نظر آ رہے ہیں۔ وہیں، ثنا خان سرخ رنگ کا لباس زیب تن کئے ہوئے ہیں۔ اداکارہ نے پوسٹ شئیر کرتے ہوئے لکھا ' اللہ کے لئے ایک دوسرے سے پیار کیا، اللہ کے لئے شادی کر لی، اس دنیا میں اللہ ہمیں ساتھ رکھیں اور جنت میں دوبارہ ملوائیں۔ Photo Credit-@sanakhaan21/Instagram
ثنا خان کا اسی سال ان کے بوائے فرینڈ میلون لوئس سے بریک اپ ہوا تھا جس کے بعد سوشل میڈیا پر انہوں نے میلون پر دھوکہ دینے سمیت کئی الزام لگائے۔ ثنا خان نے بتایا کہ وہ میلون سے بریک اپ کے بعد اس قدر ٹوٹ گئی تھیں کہ انہوں نے نیند کی گولیاں کھا لی تھیں۔ ثنا خان نے سال 2005 میں یہ ہے ہائی سوسائٹی فلم سے بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا جو کہ ایک کم بجٹ والی ایڈلٹ فلم تھی۔ اس کے بعد وہ ٹی وی کمرشیل اور کئی ایڈ فلموں میں بھی نظر آئیں۔ بالی ووڈ چھوڑنے سے پہلے تک ثنا کا بولڈ اوتار سرخیوں میں چھایا رہتا تھا۔ Photo Credit-@desiclassybrides/Instagram