بگ باس 6 کی سابقہ کنٹیسٹنٹ اور سلمان خان کی ہیروئن رہ چکیں ثنا خان نے فلمی دنیا کو الوداع کہہ دیا ہے۔ پچھلے دنوں سوشل میڈیا پر انہوں نے یہ جانکاری دی۔ انہوں نے یہ قدم مذہب کے نام پر اٹھایا۔ ثنا کا فلمی کیرئیر بہت طویل تو نہیں رہا، لیکن نجی زندگی کو لے کر وہ اکثر وبیشتر سرخیوں میں رہی ہیں۔ فلمی دنیا چھوڑنے کے بعد انہوں نے حال میں اپنا پہلا پوسٹ شئیر کیا ہے۔ اس پوسٹ میں وہ اچھا خاصا میک اپ کئے ہوئے نظر آ رہی ہیں۔ لوگوں نے انہیں دیکھا تو میک اپ کو لے کر سوال پوچھ ہی ڈالے۔ Photo Credit: Video Grab/ Instagram/@sanakhaan21