سپنا چودھری (Sapna Choudhary) اپنے زبردست ہریانوی انداز، ہریانوی گانوں پر زبردست ڈانس اور گانے کے لئے جانی جاتی ہیں۔ سوشل میڈپا پر ’دیسی کوئن‘ سپنا چودھری کافی سرگرم رہتی ہیں۔ ان کے فینس اچھے سے جانتے ہیں کہ وہ آج جس مقام پر پہنچی ہیں،ان کے لئے انہوں نے کتنی محنت کی ہے۔ چھوٹی عمر میں والد کا سایہ سر سےاٹھنے کے بعد انہوں نے رات دن محنت کرکے فیملی کی مدد کی۔ آج یوم والد (Father's day 2022) کے موقع پر انہوں نے اپنی کچھ تصاویر شیئر کیں اور بتایا کہ کیوں ان کے جیسا کوئی دوسرا نہیں بن سکتا۔ (تصویر کریڈٹ: @itssapnachoudhary/Instagram)
اس تصاویر کو شیئر کرکے انہوں نے زبردست کیپشن لکھ کر اپنے والد (پاپا) کو یاد کیا۔ انہوں نے لکھا ’کوئی مقابلہ نہیں ہے کیونکہ، کوئی بھی میری طرح نہیں ہوسکتا، کیونکہ میں بالکل اپنے والد کی طرح ہوں‘…۔ ہیپی فادرس ڈے‘۔ اس کے ساتھ انہوں نے شیر کے فیس والی ایک ایموجی بھی شیئر کی ہے۔ (تصویر کریڈٹ: @itssapnachoudhary/Instagram)
یوم والد پر کچھ اس طرح سپنا چودھری نے اپنے والد کو یاد کیا۔ سپنا چودھری اپنے کئی انٹرویو میں ذکر کرچکی ہیں کہ بچپن میں انہوں نے اپنے والد کو کھو دیا تھا۔ جب وہ محض 11 سال کی تھیں، تبھی ان کے سر سے والد کا سایہ اٹھ گیا تھا۔ ان کے والد کو ہارٹ اٹیک آیا تھا، جس کے بعد وہ لمبے وقت تک بیمار رہے اور پھر دنیا کو الوداع کہہ دیا۔ (تصویر کریڈٹ: @itssapnachoudhary/Instagram)
والد کے گزرنے کے بعد سپنا چودھری کے گھر میں اقتصادی تنگی ہوگئی اور انہیں مجبوری میں گھر کی ذمہ داری اٹھانی پڑی۔ اس حادثہ کے بعد سپنا چودھری کا انسپکٹر بننے کا خواب چور چور ہوگیا اور وہ ‘دیسی کوئن‘ بن گئیں۔ انہوں نے صرف آٹھویں کلاس تک کی تعلیم حاصل کی ہے۔ (تصویر کریڈٹ: @itssapnachoudhary/Instagram)