ریانوی ڈانسر سپنا چودھری (Sapna Choudhary) کے مداح ہریانہ تک ہی محدود نہیں ہیں، بلکہ ان کے ڈانس کے دیوانے ملک کے الگ الگ حصوں میں پھیلے ہوئے ہیں۔ سپنا چودھری جب بھی اپنے ڈانس کا جلودہ دکھاتی ہیں، تو ناظرین بھی ان کے ساتھ گانے کی تال میں تھرکنے لگتے ہیں۔ اسٹیج پر سپنا چودھری کا ڈانس دیکھنے کے لئے ہزاروں کی بھیڑ جمع ہوتی ہے۔ سپنا چودھری سوشل میڈیا پر بہت سرگرم رہتی ہیں۔ وہ اپنے مداحوں سے جڑے رہنے کے لئے اپنی تصاویر اور ویڈیو شیئر کرتی رہتی ہیں۔
بگ باس 11 کی کنٹسٹنٹ رہ چکیں سپنا چودھری (Sapna Choudhary) نے حال ہی میں نے انڈسٹری میں ہونے والے بھید بھاو پر بڑا بیان دیا اور یہ کہہ کر لوگوں کو حیران کر دیا، ’میں چھوٹے کپڑے نہیں پہنتی، اس لئے ہندی فلم ٹی وی شوز میں کام نہیں ملا‘۔ ای ٹائمس کو دیئے ایک انٹرویو میں سپنا چودھری نے کہا، ’میں اس سال انڈسٹری میں 15 سال پورے کروں گی، لیکن ابھی بھی میں خوابوں کو پورا نہیں کرسکی۔
سپنا چودھری نے ہریانوی گانوں کو ایک نئے مقام پر پہنچایا۔ عالم یہ ہے کہ آج شادی ہو یا پارٹی، ہریانوی ڈانسر (Haryanvi Songs) کے گانوں پر لوگ مجبور ہوجاتے ہیں۔ انٹرٹینمنٹ کی اس چمچماتی دنیا میں نام کمانے کے لئے انہوں نے بہت محنت کی ہے۔ حال ہی میں سپنا چودھری نے ٹی وی اور ہندی فلم انڈسٹری پر بڑا بیان دے کر لوگوں کو حیرت میں ڈال دیا۔
دیسی کوئن نے کہا کہ مجھے نہیں پتہ کہ میں اتنے لمبے وقت تک کیسے مداحوں کےدلوں میں کیسے بنی رہ سکی۔ سپنا چودھری نے کہا کہ میں آج جو بھی ہوں، اپنی پرفارمنس کی وجہ سے ہوں۔ میرا پہلا پیار ڈانس ہے اور ہمیشہ رہے گا۔ ایسا نہیں کہ میرا ڈانس ختم ہوگیا بلکہ میں کچھ نئی چیزیں ایکسپلور کرنا چاہتی ہوں۔ امید کرتی ہوں کہ مجھے کچھ جلد ہی آفر ملے۔
ہریانہ کی مشہور ڈانسر سپنا چودھری (Sapna Choudhary) اپنے ڈانس کے علاوہ اپنے انداز بیاں سے بھی اپنے مداحوں کو دل جیت لیتی ہیں۔ انہوں نے کچھ گھنٹے پہلے سوشل میڈیا پر اپنی کچھ خوبصورت تصویر شیئر کی ہیں۔ انہوں نے پوسٹ میں اپنے کیپشن سے لوگوں کا دل جیت لیا ہے۔ تصویر کریڈٹ: Instagram/itssapnachoudhary)
مشہور ہریانوی ڈانسرسپنا چودھری نے گزشتہ ماہ چار اکتوبر کو ایک بیٹے کو جنم دیا تھا ۔ اسی سال جنوری میں سپنا کی ویر کے ساتھ کورٹ میریج ہوئی تھی ۔ خبروں کے مطابق کورٹ میریج سے تقریبا ایک مہینے پہلے یعنی گزشتہ سال 15 دسمبر کو سپنا چودھیر نے ویر کے ساتھ پروانچل کے بلیا ضلع میں شادی کرلی تھی ۔ وہیں ماں بننے کے بعد پہلی مرتبہ سپنا کی کچھ گلیمرس تصاویر سامنے آئی ہیں ۔ (Photo:Instagram @itssapnachoudhary)