سارہ نے اپنی سوتیلی ماں کرینہ اور ان کے چھوٹے بیٹے جہانگیر علی خان اور ابا سیف علی خان کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی ۔ جہانگیر کی سوشل میڈیا پر صاف طور سے یہ پہلی تصویر سارہ نے شیئر کی ہے۔ پوسٹ کے کیپشن میں سارہ نے لکھا، یوم پیدائش مبارک ہو ابا، میرے سپر ہیرو، میرے سب سے اچھے دوست، سب سے اچھے بات چیت کرنے والے دوست ، سب سے اچھے ٹریول فرینڈ اور سب سے بڑے سپورٹ سسٹم بننے کیلئے شکریہ ، میں آپ سے پیار کرتی ہوں۔
سیف علی خان کی سالگرہ کے موقع پر ان کی بہن صبا علی خان نے بھی انہیں شاندار انداز میں مبارکباد دی ہے۔ صبا علی خان نے اپنے چھوٹے بھائی کی سالگرہ کے موقع پر ایک تصویر شیئر کی ہے۔ جس میں وہ اپنے دو بیٹوں جہانگیر اور تیمور کے ساتھ نظر آرہے ہیں۔ ایک اور تصویر میں تیمور جہانگیر کے ساتھ مستی کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ صبا پٹودی اکثر اپنے خاندان کی نایاب تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی ہیں۔
Happy Birthday Saif Ali Khan: سیف علی خان (Saif Ali Khan) اپنی پروفیشنل لائف کے ساتھ ہی پرسنل لائف کو لے کر خوب سرخیوں میں رہتے ہیں۔ خاص طور پر اہلیہ کرینہ کپور خان (Kareena Kapoor Khan) کے ساتھ اپنی لو اسٹوری کو لے کر۔ دراصل سیف علی خان کے 51 ویں یوم پیدائش کے موقع پر کرینہ۔سیف دونوں بچوں کے ساتھ مالدیو پہنچے تھے جہاں سے ان کی اب شاندار تصویریں وائرل ہو رہی ہیں۔
کرینہ کپور خان اور سیف علی خان کے چھوٹے نواب جہانگیر یعنی جیہہ اپنے نام کو لے کر سرخیوں میں ہیں ۔ حال ہی میں جیہ کی پہلی جھلک فینس نے اس وقت دیکھی جب وہ اپنے والد کی گود میں اپنے نانا رندھیر کپور کے گھر پہنچے تھے ۔ تیمور کے چھوٹے بھائی چھ ماہ کے ہوگئے ہیں ۔ کرینہ نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ جیہہ بالکل ان کے جیسا نظر آتا ہے اور تیمور سیف علی خان پر گیا ہے ۔ انہوں نے اپنے بچوں کو لے کر انکشاف کیا کہ وہ نہیں چاہتی ہیں کہ ان کے دونوں بچے فلم اسٹار بنیں ۔ تصویر : انسٹاگرام ۔ @kareenakapoorkhan
کرینہ کپور خان سوشل میڈیا پر سرگرم رہتی ہیں اور بے باکی سے اپنی رائے کا اظہار کرتی ہیں ۔ حال ہی میں ایچ ٹی برانچ کو دئے ایک انٹرویو میں کرینہ نے اپنے دونوں بچوں کو لے کر کھل کر بات کی ۔ کرینہ نے اپنے چھوٹے بیٹے جیہ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ ابھی چھ مہینے کا ہے اور وہ بالکل میرے جیسا نظر آتا ہے ۔ تصویر : Instagram/kareenakapoorkhan
کرینہ کپور نے اس بات چیت کے دوران کہا کہ میں ہیلی کاپٹر ماں کی طرح نہیں بننا چاہتی ہوں ۔ میں چاہتی ہوں کہ وہ گریں اور سیکھیں ، کیونکہ میری ماں نے مجھے یہی سکھایا ہے ۔ میری ماں ایسی تھی ، جو تم چاہو کرو ، غلطیاں کرو اور پھر انہیں سدھارنا سیکھو ، کیونکہ یہی کام کرتا ہے ۔ اسی طرح میں اپنے بچوں کی پرورش کررہی ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ جیہہ چھوٹا ہے ، لیکن تیمور اب بہت زیادہ بیدار ہوگیا ہے ۔ (photo:@kareenakapoorkhan/instagram)
اداکارہ کرینہ کپور نے اس گفتگو کے دوران کہا کہ تیمور کے نام کو لے کر کافی ہنگامہ ہوا ، پھر تیمور یہاں جارہا ہے ، یہ کررہا ہے ، ایسی روز خبریں آنے لگیں ۔ لیکن ان سب کے بارے میں میں نے اور سیف نے زیادہ نہیں سوچا کیونکہ تیمور ابھی کافی چھوٹا ہے ، اس لئے ہم نے ابھی تک جیہہ کی کوئی تصویر جاری نہیں کی ہے ، بھلے ہی تیمور خوشی خوشی کیمرے کیلئے ہاتھ ہلاتا ہو ۔ (Photo:@kareenakapoorkhan/Instagram)
صبا علی خان کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں دو تصویروں کا کولاج دیکھا جا سکتا ہے جبکہ پہلے میں تیمور اور سیف کے درمیان ایک پیارا بھرا لمحہ دیکھ سکتے ہیں ، دوسرے میں بڑے بھائی تیمور کو جہانگیر کے ساتھ کھیلتے دیکھا جا سکتا ہے۔ صبا نے اس پوسٹ کو کیپشن دیا ، "ابا ... سالگرہ مبارک ہو! لو ٹم اور جے، ذرا دیکھو تو۔ (@sabaalikhan)