دراصل سارہ علی خان نے اپنے اسکول کے دنوں کی ایک تصویر شیئر کی ہے ۔ انہوں نے اسٹوری کو شیئر کرتے ہوئے تھروبیک جیسے اسٹیکر لگائے ہیں جس پر لکھا ہے مجھے ڈھونڈو۔۔ سارہ علی خان اس تصویر میں اسکول ڈریس میں سیڑھیوں پر کافی بچوں کے ساتھ بیٹھی ہوئی ہیں۔ سارہ اپنے کلاس میٹ اور ٹیچرس کے ساتھ سب سے نیچے دائیں جانب بیٹھی نظر آرہی ہیں۔
سال رواں 21 فروری کو کرینہ کپور خان دوسری مرتبہ ماں بنی تھیں ۔ تیمور کے بعد وہ ایک اور بیٹے کی ماں بنی ہیں ۔ سیف علی خان کی بیٹی سارا علی خان بھی اپنے چھوٹے بھائی کی پہلی جھلک دیکھنے کیلئے پرجوش تھیں ۔ 21 فروری کو سارا کرینہ اور نوزائیدہ بچے کو دیکھنے کیلئے گئی تھیں ۔ سارا علی خان نے ایک انٹرویو میں کرینہ اور سیف کے دوسرے بیٹے ملنے کا تجربہ شیئر کیا ہے ۔ (Photo:@saraalikhan95/Instagram)