سارہ علی خان بالی ووڈ کی ٹیلنٹڈ اسٹار کڈ کے طور پر ابھرنے میں کامیاب رہی ہیں۔
23/ 2
اپنے بالی ووڈ ڈیبیو سے ہی وہ فینس کی پسندیدہ بنی ہوئی ہیں۔
23/ 3
حالانکہ ان کے حالیہ پوسٹ پر وہ کافی ٹرول ہورہی ہیں اور اس کی وجہ ان کا بولڈ بکنی لُک ہے۔
23/ 4
دراصل نئے سال کےبعد سارہ علی خان اپنے بھائی ابراہیم علی خان اور ماں امرتا سنگھ کےساتھ مالدیپ پہنچی تھیں۔
23/ 5
اب ابراہیم کو سالگرہ کی مبارکباد دینے کیلئے سارہ نے اسی ٹرپ سے دو تصویریں شیئر کی ہیں۔
23/ 6
ان دونوں تصویروں میں سارہ بکنی میں نظر آرہی ہیں۔
23/ 7
انہوں نے اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا، سالگرہ مبارک ہو بھائی۔ میں تم سے اتنا پیار کرتی ہوں کہ تمہیں اس کا اندازہ بھی نہیں ہے اور آج میں تمہیں بیحد یاد کررہی ہوں۔ کاش تم میرے ساتھ ہوتے۔
23/ 8
سارہ علی خان کو اس پوسٹ پر کافی ٹرول کیا جارہا ہے۔
23/ 9
کئی فینس کا کہنا ہے کہ سارہ کو کم از کم اپنے بھائی کو سالگرہ کی مبارکباد دینے کیلئے کوئی دوسری تصویر منتخب کرنی چاہئے تھی۔
23/ 10
وہیں کچھ لوگوں نے سارہ کو شرم کرنے کی ہدایت دے ڈالی۔
23/ 11
وہیں ایک نے ٹرول کرتے ہوئے کہا کہ بھلا ایسے پوز بھائی کے ساتھ کون دیتا ہے۔
23/ 12
وہیں دوسرے دیگر یوزر نے سارہ کا بچاؤ کرتے ہوئے لکھا کہ تہذیب بند میں نہیں بلکہ آنکھوں میں ہونی چاہئے۔