شاہ رخ خان (Shah Rukh Khan) کی آنے والی فلم پٹھان کو لیکر خوب تنازعہ برپا ہے۔ فلم کو لیکر ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔ پٹھان بائیکاٹ (Boycott Pathan) کی مہم چلائی گئی۔ اسی درمیان ایودھیا کے سنت مہنت پرمہنس داس نے بالی ووڈ کنگ اسٹار شاہ رخ خان کو زندہ جلانے کی دھمکی دی تھی۔ انہوں نے شاہ رخ خان کو جہادی تک بول دیا تھا۔
وویک اگنی ہوتری Vivek Agnihotri کی فلم 'دی کشمیر فائلز' The Kashmir Files' ایک چھوٹے بجٹ کی فلم تھی جس نے ناظرین پر گہرا اثر چھوڑا۔ اس فلم نے کامیابی کے جھنڈے گاڑے تھے۔ فلم کی رلیز کے دوران ہدایت کار وویک اگنی ہوتری کو بھی جان سے مارنے کی دھمکیاں ملی تھیں۔ (فوٹو کریڈٹ: Instagram @vivekagnihotri)
رنویر سنگھ اور دیپیکا پاڈوکون کی بلاک بسٹر فلمیں 'پدماوت' 'Padmavat' اور 'باجی راؤ مستانی' 'Bajirao Mastani' تھیں۔ لیکن ان دونوں فلموں کے وقت فلم کے ٹائٹل اور سین کو لے کر کافی ہنگامہ ہوا تھا، فلم کی رلیز پر بھی پابندی لگا دی گئی تھی۔ اداکارہ دیپیکا پاڈوکون Deepika Padukone کو فلم میں ’پدماوتی‘ کا کردار ادا کرنے پر جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہوئی تھیں۔ (تصویر بشکریہ: Instagram@deepikapadukone)
اس سال رلیز ہونے والی ایس ایس راجامولی کی فلم 'RRR' ہندی سنیما کے شائقین کے لیے ایک نیا تحفہ لے کر آئی ۔ فلم میں بالی ووڈ کے کئی بڑے ستاروں نے بھی کیمو کیا۔ ان میں سے ایک عالیہ بھٹ بھی فلم میں کیمیو کرتی نظر آئیں۔ لیکن میڈیا رپورٹس کے مطابق عالیہ کو فلم میں کاسٹ کرنے پر ہدایت کار راجامولی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی موصول ہوئی تھیں۔