شاہ رخ خان دو کرکٹ ٹیموں کے مالک ہیں اور اب خبر آرہی ہے کہ وہ تیسری ٹیم میں بھی سرمایہ کاری کرنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔ خبروں کی مانیں تو انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) فرنچائزی کولکاتا نائٹ رائیڈرس کے مالک انگلینڈ اور ویلس کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے نئے ٹورنامنٹ ’دی ہنڈریڈ’ میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں۔