ممبئی: فلمساز کرن جوہر نے گزشتہ 26 مئی کو اپنا 50واں یوم پیدائش سیلبریٹ کیا، جس میں کئی سیلبس نے شرکت کی۔ کرن جوہر (Karan Johar) کی برتھ ڈے پارٹی میں ایشوریہ رائے بچن (Aishwarya Rai Bachchan)، مادھوری دکشت (Madhuri Dixit Nenenne)، رنبیر کپور، رنویر سنگھ سمیت بی ٹاون کے تمام بڑے ستارے پہنچے تھے۔ سنجے کپور (Sanjay Kapoor) کی بیٹی شنایا کپور بھی کرن جوہر کی برتھ ڈے پارٹی (Karan Johar Birthday Party) میں شرکت کی، جہاں ان کا بے حد دھماکہ خیز انداز دیکھنے کو ملا۔ شنایا کپور (Shanaya Kapoor) نے انسٹا گرام پر بھی اپنی کئی تصاویر شیئر کی ہیں، جن میں ان کا زبردست انداز دیکھنے کو مل رہا ہے۔ (تصویر کریڈٹ: انسٹا گرام:@shanayakapoor02)